مظفر علی سید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مظفر علی سید
پیدائش 6 دسمبر 1929(1929-12-06)ء
امرتسر، برطانوی ہندوستان
وفات 28 جنوری 2000(2000-01-28)ء
لاہور، پاکستان
قلمی نام مظفر علی سید
پیشہ نقاد، محقق، مترجم
زبان اردو
شہریت Flag of پاکستانپاکستانی
اصناف تنقید، تحقیق، ترجمہ
نمایاں کام احمد ندیم قاسمی کے بہترین افسانے
یادوں کی سرگم
پاک فضائیہ کی تاریخ
تنقید کی آزادی

مظفر علی سید (پیدائش: 6 دسمبر، 1929ء - وفات: 28 جنوری، 2000ء) پاکستان سے تعلق رکھنے و الے اردو زبان کے ممتاز نقاد، محقق اور مترجم تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

مظفر علی سید 6 دسمبر، 1929ء کو امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ ان کی تصانیف میں تنقید کی آزادی، احمد ندیم قاسمی کے بہترین افسانے، یادوں کی سرگم اور تراجم میں فکشن، فن اور فلسفہ اور پاک فضائیہ کی تاریخ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اردو کے ممتاز محقق و نقاد مشفق خواجہ کے کالموں کے تین مجموعے خامہ بگوش کے قلم سے ، سخن در سخن اور سخن ہائے گفتنی کے نام سے مرتب کیے۔ یہ مجموعے اردو ادب میں اہم مقام رکھتے ہیں۔[2]

تصانیف[ترمیم]

  • تنقید کی آزادی (تنقید)
  • پاک فضائیہ کی تاریخ (تاریخ)
  • فکشن، فن اور فلسفہ (ترجمہ)
  • یادوں کی سرگم (خاکے)
  • احمد ندیم قاسمی کے بہترین افسانے (ترتیب)
  • خامہ بگوش کے قلم سے (ترتیب)
  • سخن در سخن (ترتیب)
  • سخن ہائے گفتنی (ترتیب)

وفات[ترمیم]

مظفر علی سید28 جنوری، 2000ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ لاہور میں کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب مظفر علی سید، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
  2. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 852
  3. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، اردو سائنس بورڈ لاہور، 2006ء، ص 834