مظہر الحق (اخبار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مظہر الحق
قسمماہنامہ
بانیمولوی محمد باقر
مدیرشیخ امداد حسین
آغازاکتوبر، 1843ء
زباناردو
اختتام1854ء
صدر دفتردہلی، برطانوی ہندوستان

مظہر الحق برطانوی راج میں دہلی سے شائع ہونے والا اردو زبان کا ایک ماہنامہ اخبار تھا۔ یہ اخبار اکتوبر 1843ء کو مولوی محمد باقر دہلوی نے جاری کیا۔[1] یہ مذہبی اخبار تھا جسے مولوی محمد باقر نے شیعہ فرقے کی تائید و اصلاح اور ترویج و اشاعت کی غرض سے نکالا تھا۔ اس کے اجرا کا اصل محرک دراصل بغداد کا وہ ہنگامہ عظیم تھاجس میں شیعوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ لیکن سنی مسلک کے اخبارات اس حقیقت کو تسلیم کرنے سے منکر تھے۔ 1854ء میں یہ اخبار اپنی محدود اشاعت کی وجہ سے بند ہو گیا۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر عبد السلام خورشید، صحافت: پاکستان و ہند میں، مجلس ترقی ادب لاہور، نومبر 2016ء، ص 109
  2. ڈاکٹر طاہر مسعود، اردو صحافت انیسویں صدی میں، مجلس ترقی ادب لاہور، 2016ء، ص 871