معاونت:بذریعہ وڈیو رہنمائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

موضع دروہڑواہن (المروف ساجی احمد سائیں)Mouza Daroher Whahin (SAHAJI AHMAD SAIN)

حدوداربعہ

موضع دروہڑواہن تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کا ایک چھوٹا ساقصبہ کی طرز پر موضع ہے یہ ایک سرسبز و شاداب علاقہ ہے تحصیل میلسی کے مغرب کی جانب اڈا آڑی والہ سےسات کلومیٹر یہ موضع واقع ہے کہروڑپکا سے تقریبا 25کلومیٹر دور بھٹہ لعل کی جنوب کی جانب یہ واقع ہے یہ تھانہ میرانپور کا آخری موضع ہے ۔

تاریخ

موضع دروہڑواہن ایک تاریخی موضع ہے محمدبن قاسم کی ملتان آمد سے پہلے کا یہ موضع آباد ہے ابن بطوطہ نے بھی یہاں پر بسیرا کیا کتاب تاریخ کہروڑپکا میں اس کا ذکر بھی کیا گیا کہا جاتا ہے کہ جہاں یہ موضع آج واقع ہے وقوع سے پہلے یہاں پر ایک دریا بہا کرتا تھا جو وقت کے ساتھ ساتھ خشک ہو گیا خشکی کی وجہ سے یہاں پر دراڑیں پڑ گئیں اور یہاں پر آبادی نے بسیرا کرنا شروع کر دیا آبادی بڑھتی گئی جو ایک چھوٹی سی بستی کی شکل اختیار کرگئی دراڑوں کی وجہ سے اس بستی کا نام دراوڑ پڑ گیا جو دراوڑ سے دراوہڑ اور پھر اس سے دروہڑواہن میں تبدیل ہو گیا اور یہ آج بھی دروہڑواہن کے نام سے مشہور ہے۔

مشہور بزرگ اولیاء کرام

موضع دروہڑواہن میں تین بزرگ ہستیاں آباد ہیں جو پیر سید شاہ جلال الدین پیر سید حاجی سلطان احمد شاہ اور پیر سید ابوباقر شیر سرکار ہیں موضع دروہڑواہن کے پاس میں ایک چھوٹی سی بستی آبادجو کہ بزرگ ہستی پیر سید شاہ جلال الدین کے نام سے مشہور ہے موضع دروہڑواہن میں پیر سید حاجی سلطان احمد شاہ اور پیر سید ابوباقر شیر سرکار سائیں یہ دونوں بزرگ ہستیاں پیر سید شاہ جلال الدین کے فرزند ہیں ان کا شجرہ نسب حضر ت امام جعفر صادق سے حضر ت علی مرتضی تک جاتا ہے ۔ یہ ہجرت کرکے بسلسلہ تبلیغ مدینہ منورہ سے موضع دروہڑواہن تشریف لائے اور پھر یہاں پر مقیم ہو گئے ۔

پیر سید شاہ جلال الدین

موضع دروہڑواہن کے شروع میں ایک بستی آباد ہے جو بستی شاہ جلال الدین کے نام سے جانی جاتی ہے پیر شاہ جلال الدین کی دربار آڑی والہ روڈ سے شمال کی جانب واقع ہے شروع میں یہاں پر چھت نہ تھی مگر آہستہ آہستہ عقیدت مندوں نے اس دربار کی چھت بنوا کر دربار کی شکل بنوا دی یہاں پر واقع ایک عدد نلکا ہے جہاں سے بیماروں کی شفاء ملتی ہے۔

پیر سید حاجی سلطان احمد شاہ(المعروف ساجی احمد سائیں)

پیر سید حاجی سلطان احمد سائیں یہ موضع ساجی احمد سائیں کے نام پر بھی مشہور ہے پوری دنیا میں عقیدت مندوں کے لیے عقیدت کی جگہ یہ یہ مزار کچی ضرور ہے مگر ٹھنڈی ہے مزار کے اند ر وسط میں مزار پیر سید حاجی سلطان احمد سائیں کی قبر مبارک ہے مزار پر ہاتھ کیساتھ ڈائزین اور کشیدہ کاری کی گئی اندر مزار کے آپ کے بیٹوں اورعقیدت مندوں کی قبریں ہیں