معاونت:براؤزر میں املا کی پڑتال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکیپیڈیا پر مضمون عموماً ویب براؤزر میں تدوین کیے جاتے ہیں۔ فائرفاکس ایک مقبول متصفحِ جال ہے۔ اس میں کسی بھی زبان میں املا کی پڑتال کی سہولت موجود ہے، بس متعلقہ زبان کی لغت (الفاظ کی فہرست) نصب کرنا ہوتی ہے۔ انگریزی کی لغت پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ لکھتے وقت context menu (کمپیوٹر ماؤس سے دائیں کلک کریں) سے زبان کا انتخاب کیا جا سکتا ہے اور spell check بھی چنا جا سکتا ہے۔ جو الفاظ لغت میں نہ ہوں اُن کے نیچے لال لکیر نظر آئے گی۔

تنصیب[ترمیم]

کسی زبان کی لغت فائرفاکس (Firefox) میں نصب کرنے کے لیے menu

Tools/Add-ons 'Get Extensions

کا انتخاب کریں۔ آپ Add-ons کے صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ بائیں طرف dictionaries پر کلک کریں تو لغات کی تنصیب کا صفحہ آ جائے گا۔ اس وقت اردو کی لغت (الفاظ کی فہرست) یہاں تک نہیں پہنچی مگر اسی موقع پر اس ربط [1] پر موجود ہے۔ اس پر کلک کریں اور فائرفاکس کو ڈاؤنلوڈ کرنے اور نصب کرنے کی اجازت دیں۔

یہی لغت آپ اس ربط[2] سے بصورت فائل urduDictionary.xpi حاصل کر سکتے ہیں۔ فائل زیر اثقال کر کے کہیں محفوظ کر لیں، مثلاً Desktop پر۔ اب اس ملف کو فائرفاکس کی مدد سے کھولیں:

ALT / FILE / OPEN

فائرفاکس تنصیب کی اجازت مانگے گا جو عنایت فرما دیں۔ اس کے بعد فائرفاکس بند کر کے دوبارہ چلائیں تو لغت موجود ہو گی۔

یہ لغت آپ Thunderbird پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ہاتھ سے تنصیب[ترمیم]

آپ کو نیچے دیا طریقہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ اُوپر دیا طریقہ استعمال کریں۔ نیچے دیا طریقہ صرف اس صورت میں استعمال کریں اگر آپ کوئی الفاظ کی فہرست ہاتھ سے نصب کرنا چاہتے ہیں۔ کسی زبان کی لغت فائرفاکس میں نصب کرنے کے لیے menu

Tools/Add-ons 'Get Extensions

کا انتخاب کریں۔ آپ Add-ons کے صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ بائیں طرف dictionaries پر کلک کریں تو لغات کی تنصیب کا صفحہ آ جائے گا۔ عربی (Arabic) کی لغت انتخاب کریں اور فائرفاکس کو اس کی تنصیب کی اجازت دیں۔ اردو کے الفاظ کی فہرست حاصل کریں۔ ایسی ایک فہرست ادارہ تحقیقات اردو کے موقع پر موجود ہے [3]۔ اسے زیر اثقال کریں۔ ملف wordlist.txt آپ کی مطلوبہ فائل ہے۔ بدقسمتی سے یہ صحیح format میں نہیں (UTF-16 میں ہے)۔ اسے notepad میں کھولیں اور save as کا انتخاب کرتے ہوئے اسے utf-8 format میں محفوظ کریں اور اس کا نام ur.dic رکھ لیں۔ اب ur.dic کو notepad میں تدوین کرتے ہوئے، سب سے اوُپر کی سطر میں فہرست میں الفاظ کی تعداد (149466) لکھ دیں اور "کاپی رائٹ" سے متعلق قطعہ حذف کر دیں۔ فائل کو محفوظ کریں۔ اگر notepad نے فائل کے شروع میں binary code لگا دیا ہوا تو اسے کسی اچھے editor میں لے جا کر ہٹانا ہو گا۔ اس کے علاوہ dos2unix بھی چلانا ہو گا۔

(لینکس پر آپ یہ سارے کام kate میں کر سکتے ہیں۔ فائل کو کھولتے OPEN وقت utf16 کا انتخاب کریں، TOOLS میں End_of_Line پر unix کا انتخاب کریں، محفوظ SAVE AS کرتے وقت utf8 کا انتخاب کریں۔ )

اس کے علاوہ آپ کو ur.aff فائل بنانا ہو گی جس میں grammar کے اصول اردو کے لیے درج کرنا ہوتے ہیں۔ چونکہ اردو کے لیے کسی نے یہ ابھی زیرِ تکمیل ہے،[4]اس لیے آپ کی ur.aff فائل بالکل سادہ ہو گی اور اس میں صرف نیچے دی سطر لکھی ہو گی:

SET UTF-8

یہ دونوں فائل (ur.dic اور ur.aff) فائرفاکس کی مطلوبہ directory میں copy کر دیں۔ ونڈوز پر یہ folder کچھ اس طرح ہو سکتا ہے:

 Documents and Settings\YOUR_NAME\ApplicationData\Mozilla\Firefox\Profiles\xxxDefault\extensions\ar@dictionaries.addons.mozilla.org\dictionaries

لینکس پر یہ directory کچھ اس طرح ہو سکتی ہے:

~/.mozilla/firefox/xxxxx.default/extensions/ar@dictionaries.addons.mozilla.org/dictionaries


حوالہ جات[ترمیم]

  1. Mozilla add-ons
  2. urduDictionary.xpi
  3. اردو الفاظ کی فہرست
  4. urduDictionary.xpi
Urdu spellcheck for Firefox