معاونت:تعارف اسلوب نامہ/4

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search



اسلوب نامہ
گنجینہ ہدایات


مضامین کے قطعے
مضامین کو قابل مطالعہ بنائیں


تصویریں اور حوالے
مواد کو مزین کریں


ربط کاری
دائرۃ المعارف کو باہم مربوط کریں


اسلوب نگارش
دلکش اسلوب نگارش کا خیال رکھیں


خلاصہ
سابقہ ہدایات پر طائرانہ نظر ڈالیں




روابط

ویکی ربط کی بہترین مثال

ہائپرلنک کے ذریعہ ویکی مضامین کو باہم مربوط کرنا ویکیپیڈیا کی اہم خصوصیت اور قارئین کے لیے بے حد مفید ہے۔ مربع قوسین ([[ ]]) میں رکھے جانے والے یہ روابط مضامین کو ایک دوسرے سے پیوستہ رکھتے ہیں اور یوں پورا دائرۃ المعارف باہم مربوط رہتا ہے۔ ان روابط کی مدد سے قارئین اپنے زیر مطالعہ مضمون کو بہتر انداز میں سمجھ پاتے ہیں اور موضوع سے متعلق معلومات کا وسیع ذخیرہ ان کی دسترس میں آجاتا ہے۔


ایک مضمون میں کتنے داخلی روابط ہونے چاہئیں؟ یہ سوال خود آپ سے ہے۔ کیا اس موضوع کے قارئین دوسرے متعلقہ مضمون سے دلچسپی رکھتے ہیں؟ کیا وہ مضمون اس نظریہ اور فکر کو زیادہ مفصل بیان کرتا ہے جسے پیش نظر مضمون میں مختصراً ذکر کیا گیا ہے؟ تو اسے ضرور مربوط کریں تاکہ قارئین متعلقہ معلومات پر حاوی ہو جائیں۔ نیز عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ مضمون میں کسی اہم لفظ یا نام کے پہلے تذکرے پر اسے مربوط کرنا چاہیے۔


متعلقہ بیرونی روابط (ویکیپیڈیا کی بجائے دوسری ویب سائٹ کے روابط) بھی مضمون کے ایک مخصوص قطعہ "بیرونی روابط" میں مختصر ترین تعارف کے ساتھ شامل کیے جاتے ہیں۔ اس قطعہ میں محض ان روابط کو درج کریں جن میں مضمون سے متعلق معلومات کو انتہائی تفصیل سے بیان کیا گیا ہو۔ تاہم ویب سائٹ کے وہ روابط جو بطور حوالہ درج کیے جائیں انہیں "حوالہ جات" کے قطعہ کے تحت رکھیں۔