معاونت:تعارف اسلوب نامہ/6

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search



اسلوب نامہ
گنجینہ ہدایات


مضامین کے قطعے
مضامین کو قابل مطالعہ بنائیں


تصویریں اور حوالے
مواد کو مزین کریں


ربط کاری
دائرۃ المعارف کو باہم مربوط کریں


اسلوب نگارش
دلکش اسلوب نگارش کا خیال رکھیں


خلاصہ
سابقہ ہدایات پر طائرانہ نظر ڈالیں




خلاصہ

ویکیپیڈیا کا اسلوب نامہ انتہائی اہم اور ضروری ہدایات پر مشتمل ہے لیکن اسے مکمل پڑھنا خاصا وقت طلب ہے۔ تاہم اگر اسے مکمل پڑھ سکیں تو آپ کے حق میں انتہائی مفید ثابت ہوگا، لیکن اگر آپ عدیم الفرصتی سے دوچار ہیں تو اسلوب نامہ کے درج ذیل چند نکات کو ذہن نشین کر لیں:


  1. اسلوب نگارش - حتی الامکان مضمون کو خوب صورت اور پرکشش اسلوب میں ڈھالیں اور مندرجات کو متوازن اور زبان کو رواں رکھیں۔
  2. مستحکم - بیان کردہ ہدایات کے خلاف مضمون کی وضع قطع نہ رکھیں تاکہ تمام مضامین میں یکسانی برقرار استحکام رہے۔
  3. واضح - دوران تحریر میں اس مقصد کو پیش نظر رکھیں کہ مندرجات جامع، زبان رواں اور پیش کش کا انداز خوب صورت ہو۔
  4. حوالہ - مضمون میں حوالے ضرور درج کریں اور انہیں اس طرح لکھیں کہ اگر قارئین ان حوالوں کو جانچنا چاہیں تو بآسانی جانچ سکیں۔


بائیں جانب موجود مستطیل خانہ میں آپ کو موضوع وار اسلوب نامہ کے روابط نظر آئیں گے۔ اگر اس میں آپ کا مطلوبہ موضوع نہ مل سکے تو اسی خانہ میں اوپر موجود خانہ تلاش میں اپنا موضوع لکھ کر تلاش کریں۔ اگر پھر بھی نہ ملے تو متعلقہ موضوع پر کوئی منتخب مضمون تلاش کریں اور اس کی وضع قطع اور ہیئت و انداز کی پیروی کریں۔ تاہم اسے یاد رکھیں کہ ویکیپیڈیا میں وضع قطع سے کہیں زیادہ اہمیت مندرجات کی ہے۔