معاونت:تعارف حوالہ جات/2

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


تصدیقیت
حوالہ جات کیوں اہم ہیں

دوران سطر حوالہ جات
کیسے شامل کریں

آلہ حوالہ جات
حوالہ جات شامل کرنے کا آسان طریقہ

مستند مآخذ
کون سے مآخذ بہتر ہیں

خلاصہ
آپ نے کیا سیکھا ہے، جائزہ لیں


ویکیپیڈیا پر مضامین پڑھنے کے دوران میں آپ نے جملوں اور عبارتوں کے درمیان میں کچھ نمبروں کا اس شکل ([1][2][3]) میں مشاہدہ کیا ہوگا۔ یہ دراصل متعلقہ مواد کا حوالہ ہوتا ہے جس کے بعد آپ یہ نمبر دیکھتے ہیں، ان نمبروں پر کلک کرکے آپ حوالے کی مکمل عبارت ملاحظہ کر سکتے ہیں نیز مضمون کے نیچے حوالہ جات کی سرخی کے تحت بھی یہ تمام حوالے یکجا دستیاب ہوتے ہیں جن کی مدد سے آپ ان حوالوں کے اصل ماخذ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً، [1] گوکہ کبھی کبھی اندراج حوالہ کی دوسری شکل بھی استعمال ہوتی ہے تاہم عام طور پر یہ حوالہ متعلقہ جملے کے بعد ہی ہوتا ہے۔ جب آپ کسی صفحہ میں حوالہ درج کرنے کے لیے ترمیم کرتے ہیں تو سطور کے حوالے عام طور پر <ref> اور </ref> ٹیگ کے درمیان میں رکھے جاتے ہیں۔

تمام حوالہ جات صفحے پر اس جگہ یکجا نظر آئیں گے جہاں {{حوالہ جات}} سانچہ یا <references /> ٹیگ موجود ہوگا۔ یہ عام طور پر "حوالہ جات" نامی سرخی کے تحت ہوں گے۔ نمونہ حسب ذیل ہے:

== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}

حوالہ جات

  1. جے ویلز (2012)۔ سطور کے اندر حوالہ کیا ہے؟۔ ویکی پبلشرز۔ صفحہ: 6 

A screencast that walks through the essentials needed in citing your sources