مندرجات کا رخ کریں

معاونت:ویکی پیمائی کا تعارف/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے



تعارف
ویکی پیمائی


نام فضا
صفحات کی مختلف قسمیں


تلاش
اپنی مطلوبہ شے کیسے تلاش کریں


رجوع مکرر اور اختصارات
ایک صفحہ کے متعدد عنوان کیسے رکھیں


مفید روابط
ویکی نویسوں کے لیے معاون صفحات


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر




ویکیپیڈیا میں خوش آمدید



آزاد دائرۃ المعارف اردو ویکیپیڈیا ایک انتہائی وسیع و عریض دنیا کی مانند ہے جس میں نہ صرف 215,380 مضامین؛ بلکہ مختلف اقسام کے 900,525 صفحات بھی موجود ہیں جو ویکیپیڈیا کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ویکیپیڈیا تقریباً تین سو زبانوں میں دستیاب ہے۔ اگر ان تمام زبانوں کے جملہ مضامین کو شمار کیا جائے تو یہ تعداد دسیوں لاکھ بلکہ کروڑ سے متجاوز ہوگی جو نسل انسانی کے ماضی و حال کے بیشتر شعبہ ہائے حیات کا احاطہ کرتے ہیں۔ علم و معلومات کا ایسا بے نظیر بین اللسانی انفجار ویکیپیڈیا کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا اور ضخیم دائرۃ المعارف بناتا ہے۔


ایسی وسیع و عریض دنیا میں کوئی شخص اچانک کہیں سے نکل آئے تو یقیناً اسے اجنبیت اور بے گانگی کا احساس ہوگا اور راہیں معلوم نہ ہوں تو کھو جانے یا اکتا کر واپس چلے جانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ لہذا پیش نظر تعارف نامہ میں اس کوشش کی گئی ہے کہ آپ کو اس ہمہ گیر دنیا کے اطراف و اکناف سے مختصراً روشناس کرایا جائے تاکہ آگے آپ کے لیے ویکی پیمائی سہل ہو۔ لیجیے ویکیپیڈیا میں اپنے مطلوبہ مواد کی تلاش اور ان سے استفادہ کی راہ کا مختصر تعارف اور چند انتہائی اہم صفحات کا جائزہ پیش خدمت ہے۔