معاونت:پڑھنا لکھنا دشوار؟ (م س ونڈوز 8)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

م۔ س ونڈوز ۸ یا ائندہ آنے والی ونڈوز میں اردو لکھنے اور بہتر پڑھنے کے لیے پاک اردو انسٹالر کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پاک اردو انسٹالر کو اپنے کمپیوٹر میں نصب کرتے ہی آپ اپنے کمپیوٹر میں اردو کو خوش خط نستعلیق میں پڑھنے کے قابل بھی ہو جاتے ہیں کیوں کہ اس سے آپکے کمپیوٹر میں اردو کا بہترین اور مشہورِ زمانہ خط جمیل نوری نستعلیق نصب ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ م۔ س ونڈوز میں اردو کلیدی تختہ(کی بورڈ)  پہلے سے ہی موجود ہوتا ہے فقط ترتیبات(سیٹنگ) میں جا کر اسے فعال کرنا ہوتا ہے لیکن وہ صوتی نہیں ہوتا۔ یاد رہے خطِ نستعلیق م۔ س ونڈوز میں پہلے سے موجود نہیں ہوتا اسے نصب کرنا پڑتا ہے۔