معاہدہ لاہور
Appearance
معاہدہ لاہور (Treaty of Lahore) جو مارچ 1846 کو دستخط ہوا ایک امن معاہدہ تھا جس کی بنا پر پہلی اینگلو سکھ جنگ ختم ہوئی۔ معاہدے کے فریقین برطانیہ (کمپنی راج) کی طرف سے گورنر جنرل سر ہنری ہارڈنگ اور ایسٹ انڈیا کمپنی کے دو افسران، جبکہ سکھوں کی طرف سے سات سالہ مہاراجا دلیپ سنگھ بہادر اور لاہور دربار کے سات ارکان تھے۔