مندرجات کا رخ کریں

معبد گارنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
معبد گارنی
 

تاریخ تاسیس 1ویں صدی[1]  ویکی ڈیٹا پر  (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک آرمینیا [2]  ویکی ڈیٹا پر  (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ گارنی [2]  ویکی ڈیٹا پر  (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 40°06′43″N 44°43′44″E / 40.112°N 44.729°E / 40.112; 44.729   ویکی ڈیٹا پر  (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
نقشہ

 

معبد گارنی (آرمینیائی: Գառնիի տաճար، Gaṙnii tačar) آرمینیا اور سابق سوویت اتحاد میں یونانی-رومی دور کی ستونوں پر قائم واحد محفوظ عمارت ہے۔ یہ معبد آرمینیا کے گاؤں غارنی میں آیونی طرزِ تعمیر پر تعمیر کیا گیا تھا اور اسے قبل از مسیحی آرمینیا کی سب سے مشہور عمارت اور قومی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ عمارت پہلی صدی عیسوی میں بادشاہ تیبیریوس اول نے سورج کے دیوتا “میر” کے معبد کے طور پر تعمیر کروائی۔ چوتھی صدی عیسوی کے اوائل میں جب آرمینیا نے مسیحیت قبول کی تو اس عمارت کو خوسروفیدوخت، جو تیریدیس سوم کی بہن تھیں، کے شاہی گرمائی محل میں تبدیل کر دیا گیا

بعض محققین کے مطابق یہ عمارت دراصل معبد نہیں بلکہ مقبرہ تھی، اسی وجہ سے یہ دیگر بت پرستانہ عمارتوں کی تباہی سے محفوظ رہی۔ یہ 1679ء کے زلزلے میں منہدم ہو گئی۔ بیسویں صدی کے اوائل اور وسط میں اس مقام پر آثارِ قدیمہ کی کھدائیاں کی گئیں، جبکہ 1969ء سے 1975ء کے درمیان اسے دوبارہ اصل انداز میں تعمیر کیا گیا، جس میں “اناسٹائلوسس” (پرانے اجزاء کو دوبارہ جوڑنے) کا طریقہ استعمال ہوا۔ آج معبد غارنی آرمینیا کے اہم ترین سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

مقام

[ترمیم]

معبد ایک مثلثی چٹان کے کنارے پر واقع ہے جو دریائے وادیِ ازات اور جبال گیگام کا منظر پیش کرتا ہے۔ یہ قلعۂ غارنی کا حصہ ہے، جو آرمینیا کے قدیم ترین قلعوں میں شمار ہوتا ہے اور وادیٔ آرارات کے اہم شہروں کے دفاع میں اس کی بڑی تزویراتی اہمیت تھی۔ [3] رومی مؤرخ تاسیتوس نے پہلی صدی عیسوی میں اپنی کتاب “الحولیات” میں اس مقام کو “Gorneas” کے نام سے ذکر کیا ہے یہ مقام آرمینیا کے صوبہ کوتایک کے گاؤں غارنی میں واقع ہے۔ معبد کے علاوہ یہاں ایک رومی حمام بھی موجود ہے، جس میں جزوی طور پر محفوظ موزائیکی فرش اور یونانی کتبہ پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک شاہی گرمائی محل اور ساتویں صدی کی کلیسائے سینٹ سیون بھی موجود ہے۔

تصویری نمائش

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ قدیم تاریخ دائرۃ المعارف آئی ڈی: https://www.ancient.eu/Temple_of_Garni/ — اخذ شدہ بتاریخ: 7 مارچ 2023
  2. 1 2 تاریخ اشاعت: 7 نومبر 2017 — https://tools.wmflabs.org/heritage/api/api.php?action=search&format=json&srcountry=am&srlang=hy&srid=6.21/4.2
  3. ↑ Robert H. Hewsen (2001)۔ Armenia: A Historical Atlas۔ Chicago: University of Chicago Press۔ ص 62۔ ISBN:978-0-226-33228-4۔ a large Ionic building usually taken for a temple but whose survival, and the fact that in the seventh century a church was built next to it rather than in its place, suggests that it was more likely the tomb of one of the Roman-appointed kings of Armenia, perhaps Tiridates I (51–60; 63-p. 75) or Sohaimos of Emesa (140–160).