خط استوا سماوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(معدل النہار سے رجوع مکرر)
خط استوا سماوی، دائرۃ البروج کی مستوی سے °23.44 منحرف ہے۔ یہ تصویر زمین کے محوری جھکاؤ، محوری گردش اور مداری مستوی کے درمیان تعلق کو واضح کرتی ہے.

خط استوا سماوی (انگریزی: Celestial Equator) یا معدل النہار زمین کے خط استوا کی سیدھ میں تصوراتی کرہ سماوی پر ایک دائرہ عظیم ہے۔ زمین کا خط استوا اور خط استوا سماوی ایک ہی مستوی پر ہیں۔ خط استوا سماوی کی مستوی کی بنیاد استوائی متناسق نظام ہے۔ دوسرے الفاظ میں خط استوا سماوی، کرہ سماوی پر زمین کے خط استوا کا عکس یا سایہ ہے۔ زمین کی محوری جھکاؤ کی وجہ سے خط استوا سماوی، دائرۃ البروج کی مستوی سے °23.44 منحرف ہے۔