مندرجات کا رخ کریں

معدومیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معدومیات[1][2]، رکازیات یا حفریات ماضی کی حیات کا سائنسی مطالعہ ہے، زیادہ تر رکازات کے مطالعے کے ذریعے۔[3][4] ماہرین معدومیات کے لیے نامیات کی صنف بندی، ارضیاتی وقت کا تعین کرنے اور قبل تاریخی نامیات اور ان کے قدرتی ماحولوں کے درمیان تعامل کے بارے میں جاننے کے لیے رکازات ایک ذریعہ ہیں۔ حالانکہ معدومیاتی مشاہدات کم از کم 6ویں صدی قبل مسیح سے معلوم ہوتے ہیں، معدومیات کا قیام بطور ایک سائنس جارجز کوویئر کے کام سے شروع ہوتا ہے 1796 میں۔ کوویئر نے معدومیت کے تصور کا ثبوت سامنے لایا اور بیان کیا کہ ماضی کی حیات اور آج کی حیات ضروری طور پر ایک جیسی نہیں ہیں۔ اگلی دہائیوں کے دوران شعبے میں تیزی سے ترقی ہوئی۔ شعبے میں مزید ترقی چارلس ڈاروین کے کام سے ہوئی، جنھوں نے نظریۂ ارتقا کو مقبول کیا۔ مجموعی طور پر، ارتقا اور معدومیت کو ایسے تکمیلی عمل سمجھا جا سکتا ہے جنھوں نے زندگی کی تاریخ کو تشکیل دیا۔[3][4][5]

ماہر معدومیات جارجز کوویئر کا مجسمہ (بائیں طرف) اور ایک 'پیلیوتھریئم میگنم' کا ڈھانچہ (جس کا نام کوویئر نے 1804 میں دیا، دائیں طرف)، مانٹبیلیارڈ کا کووئیر عجائب گھر

معدومیات حیاتیات اور ارضیات کے شعبوں سے سب سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔ ماضی کی زندگی اور ماحولوں کا مطالعہ کرنے کے لیے یہ مختلف سائنسوں کی ٹیکنالوجی اور تجزیہ کا اطلاق کرتی ہے، خاص طور پر ذیلی شعبے معدومی حیاتیات اور معدومی ماحولیات جو حیاتیات اور ماحولیات سے مماثل ہیں۔ معدومیات دیگر سائنسوں میں بھی اہم حصہ ہے، حیاتی علم طبقات ارض میں زمین کا ارضیاتی پیمانہ وقت کی وضاحت کرنے کے لیے یا معدومیت کے مطالعات میں ایک نوع کی معدومیت کے اندرونی اور بیرونی عوامل کو پہچاننے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ معدومیات میں ترقی اور بین الاختصاصاتی مطالعات کی بڑھوتری کی وجہ سے، زندگی کی تاریخ کا بیشتر حصہ اب بہتر سمجھا جاتا ہے۔ 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں معدومیات میں نظریاتی تجزیہ کے آغاز سے فہم میں بہتری آئی، جو معدومیات کے زیادہ مخصوص شعبوں کے عروج کی باعث بنی۔ یہ شعبے زمین کی بدلتی ہوئی آب و ہوا اور جغرافیہ کا مطالعہ کرتے ہیں اور مختلف انواع کے درمیان نوعی ارتقائی تعلقات، رکازات کی تشکیل اور کون سے تعصبات رکازی ریکارڈ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

معدومیات سب سے نمایاں سائنسوں میں سے ایک ہے، جو ابلاغ عامہ میں توجہ کے لحاظ سے فلکی طبیعیات اور عالمی صحت سے قابل موازنہ ہے۔ کئی بر اعظموں کے مقامی لوگوں کی دیومالائی کہانیوں اور دریافت شدہ رکازات کی اژدہا اور دیو کی ہڈیوں کے طور پر تشریح سے معدومیات کی عوامی توجہ کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ کھلونے، ٹیلی ویژن، فلم، ویڈیو گیم اور سیاحت اکثر قبل تاریخی زندگی کی جمالیات سے متاثر ہیں؛ ان عوامی منصوبوں کے بجٹ اکثر شعبۂ معدومیات کے مالی منابع سے زیادہ ہوتے ہیں۔


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. سید قاسم محمود (1959ء)۔ سائنس کیا ہے؟۔ آغا امیر حسین۔ ص 106
  2. "مَعدُومِیات لفظ کے معانی"۔ Rekhta Dictionary۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-07-06
  3. 1 2 "Palaeontology and Evolutionary Developmental Biology: A Science of the Nineteenth and Twenty-First Centuries"۔ ui.adsabs.harvard.edu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-06-28
  4. 1 2 George Gaylord Simpson (26 مئی 1961)۔ "Some Problems of Vertebrate Paleontology"۔ Science۔ ج 133 شمارہ 3465: 1679–1689۔ DOI:10.1126/science.133.3465.1679
  5. "palaeontology - meaning in Urdu". Rekhta Dictionary (بزبان انگریزی). Retrieved 2026-06-27.