معرکہ سنگم نیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
معرکہ سنگم نیر
سلسلہ مرہٹہ سلطنت کی فتوحات
تاریخ1679
مقامسنگم نیر
نتیجہ مغلوں کی فتح؛ شیواجی کا فرار
مُحارِب
مرہٹہ سلطنت مغلیہ سلطنت
کمان دار اور رہنما
شیواجی
Sidhoji Nimbalkar
Ramnast Khan
طاقت
نامعلوم نامعلوم
ہلاکتیں اور نقصانات
نامعلوم نامعلوم

معرکہ سنگم نیر سنہ 1679ء میں مغلیہ سلطنت اور مرہٹہ سلطنت کے درمیان میں سنگم نیر کے مقام پر پیش آیا تھا۔ یہ آخری معرکہ تھا جس میں شیواجی شریک رہے۔ شیواجی جالنہ کی لوٹ سے واپس ہو رہے تھے کہ اثنائے راہ مغل افواج ان پر حملہ آور ہو گئیں۔ مرہٹوں نے مغلوں کو تین دنوں تک الجھائے رکھا لیکن بالآخر جرنیل سدھوجی نمبالکر اور دو ہزار مرہٹہ سپاہی مارے گئے۔ مرہٹہ فوج کا بڑا حصہ ختم ہو گیا تو شیواجی کو وہاں سے فرار ہونا پڑا۔ فرار ہوتے وقت ان کے ساتھ محض پانسو افراد تھے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Jacques, Tony۔ Dictionary of Battles and Sieges۔ Greenwood Press۔ صفحہ: 825۔ ISBN 978-0-313-33536-5۔ 26 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولا‎ئی 2018 
  2. Rana, Bhawan Singh۔ Chhatrapati Shivaji۔ Diamond Pocket Books Ltd.۔ صفحہ: 100۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جولا‎ئی 2018