معرکہ پورندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
معرکہ پورندر
بسلسلہ مرہٹہ سلطنت کی فتوحات
تاریخ1665ء
مقامپورندر
نتیجہ مغلوں کی فتح؛ شیواجی نے ہتھیار ڈال دیے[1]
محارب
Flag of the Maratha Empire.svg مرہٹہ سلطنت مغلیہ سلطنت
کمانڈر اور رہنما
Flag of the Maratha Empire.svg شیواجی
Flag of the Maratha Empire.svg مرارباجی دیش پانڈے
دلیر خان
مرزا جے سنگھ
طاقت
نامعلوم نامعلوم
ہلاکتیں اور نقصانات
نامعلوم نامعلوم

معرکہ پورندر سنہ 1665ء میں مرہٹہ سلطنت اور مغلیہ سلطنت کے درمیان میں پیش آیا۔ اس معرکے میں مغل افواج کی کمان مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے سالار دلیر خان اور جے سنگھ نامی جرنیل کے ہاتھ میں تھی جب کہ مرہٹہ فوج مرہٹہ سلطنت کے بانی اور پہلے چھترپتی شیواجی اور ان کے جرنیل مرارباجی دیش پانڈے کی سربراہی میں شریک ہوئی۔ اس معرکے میں مغلوں نے شیواجی کے قلعہ پورندر کا محاصرہ کیا۔ 2 جون 1665ء کو مغلوں نے مرارباجی کا قتل کر دیا۔ جس کے بعد شیواجی نے ہتھیار ڈال دیے اور اپنے 23 قلعے مغلوں کے حوالے کیے۔ تاہم بعد میں ان میں سے اکثر قلعوں پر مرہٹوں نے دوبارہ قبضہ کر لیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Jacques, Tony۔ Dictionary of Battles and Sieges۔ Greenwood Press۔ صفحہ 825۔ آئی ایس بی این 978-0-313-33536-5۔