ڈیٹا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(معطیات سے رجوع مکرر)

ڈیٹا (انگریزی: Data) سائنس کے تقریباً تمام شعبہ جات میں ایک انتہائی کثرت سے استعمال ہونے والا لفظ ہے جو مطالقہ شعبہ علم کے لحاظ سے تھوڑے بہت مختلف مفہوم میں ادا کیا جاتا ہے لہذا اس ابہام کے دور کرنے کے لیے اس کے لیے اس مخصوص صفحہ کی ضرورت پیش آئی۔ لفظ data / ڈیٹا دراصل، لفظ معطیہ (datum) کی جمع ہے، یعنی معطیہ لفظ واحد اور ڈیٹا لفظ جمع ہے۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

انگریزی زبان کا لفظ datum اصل میں لاطینی زبان سے آیا ہے جس کے معنی ---- دی ہوئی (چیز یا مقدار) ---- کے ہوتے ہیں۔ اردو میں اس لفظ کا کوئی ایک متبادل نہیں ملتا بلکہ متعدد الفاظ لغات میں اور نصابی کتب میں آتے ہیں جیسے؛ مفروضات، بیانات، معلوم، حقائق، معطی اور ڈیٹا۔ ان میں سے مفروضہ hypothetical، بیانات statment اور معلوم knowledge کے لیے جبکہ حقائق realities جیسے انگریزی متبادلات کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔ جہاں تک رہی بات datum کی تو چونکہ اس کا مفہوم مذکورہ بالا بیان کے مطابق چونکہ، دی گئی چیز کا ہوتا ہے اس لیے اس کے لیے ---- عطا ---- سے بنا ہوا لفظ معطیہ (یعنی وہ چیز جو دی گئی یا عطیہ کی گئی) نہایت قریب ترین اور درست متبادل ہے۔ گویا عطا کی گئی معلومات یا مقداروں کو datum کہا جاتا ہے۔ اس اردو دائرہ المعارف پر اس کے لیے ڈیٹا کی اصطلاح کا انتخاب کیا گیا ہے جو ہر موقع پر بلا کسی ابہام کے، data کے متبادل کا درجہ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ لفظ مندرجہ ذیل مواقع پر استعمال ہو سکتا ہے۔

  • کسی بھی پیمائش یا مشاہدے یا حقائق کے بارے میں بنیادی یا خام معلومات کا مجموعہ، معطیات (عمومی)
  • ایسی معلومات کہ جن کا حتمی نتیجہ ابھی نامعلوم ہو، مثلا طب کی کسی تحقیق میں مریضوں کے بارے میں معلومات کہ جن پر ابھی تحقیق کا آخری نتیجہ آنا باقی ہو،
  • علم شمارندہ میں عموما جب مواد کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے مراد وہ معلومات ہوتی ہیں جو رموز (codes) کے سوا ہوں،

حوالہ جات[ترمیم]