معلق مندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

متناسقات: 39°39′57″N 113°42′18″E / 39.66583°N 113.70500°E / 39.66583; 113.70500

ہوا میں کھڑا مندر

ہوا میں کھڑا مندر، یا ہوا میں خانقاہ یا شوآن کونگ مندر (آسان چینی: 悬空寺; روایتی چینی: 懸空寺; پینین: شوآن شی) شمالی چین کے شانشی صوبے میں ہنگ نامی پہاڑی کی ایک کھڑی چٹان پر بنایا گیا ایک مندر ہے۔ اس مندر کا قریبی نگر داتونگ ہے، جو شمال مغرب میں 64.23 کلو میٹر دور ہے۔ یہاں یانگ گانگ غاروں کے علاوہ ہوا میں کھڑا مندر تاریخی جگہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ چین کا یہ واحد مندر ہے جو بدھ، تاؤ اور کنفیوشس ادیان کے ملے جلے طرز سے بنا بے مثال مندر ہے۔[1] دسمبر 2010ء میں ٹائم میگزین نے اس کو دنیا کے سب سے عجیب اور خطرناک عمارتوں میں شامل کیا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

روایات کے مطابق اس مندر کو تعمیر کرنے والا لیاؤ ران (了然) نامی ایک بھکشو تھا۔ یہ مندر 1600 سال سے زیادہ پرانا ہے جس کی کئی بار مرمت ہو چکی ہے۔[2]

تصاویر[ترمیم]

 
 
"壯觀" مطلب "قابل دید" 
 
 
 
 
مہا وہار ہال 
ٹھنڈر ہال 
 
 
مندر کی مورتیاں 

حوالہ جات[ترمیم]

  1. kate۔ "Wonders of the World, Datong Hanging Temple" (انگریزی زبان میں)۔ چائنا ٹور اڈوائیزرج۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2013۔
  2. Hillary Brenhouse۔ "Xuan Kong Si, Shanxi Province,in cHina China"۔ ٹاپ 10 Precarious عمارتاں (انگریزی زبان میں)۔ Times.ckm۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولائی 2013۔

بیرونی روابط[ترمیم]