معکوس انتساخہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


معکوس انتساخہ جس کو انگریزی میں reverse transcriptase کہا جاتا ہے ایک ایسا خامرہ ہے جو آراین اے کا ڈی این اے میں انتساخ کر سکتا ہے۔ اس کو سالمیاتی حیاتیات اور حیاتی کیمیاء میں آراین اے-جہتی ڈی این اے تکراریہ (RNA-directed DNA polymerase) بھی کہا جاتا ہے۔ آراین اے سے ڈی این اے بننے کا عمل ایک ایسا مرحلہ ہے جہاں مرکزی عقیدہ سالماتی حیاتیات (central dogma of molecular biology) سے انحراف دیکھنے میں آتا ہے جس کے مطابق معلومات کا بہاؤ ڈی این اے سے آراین اے اور پھر لحمیات (پروٹین) کی جانب ظہور پزیر ہوتا ہے۔