معہد الخلیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معہد الخلیل الاسلامی کراچی بہادرآباد میں واقع ایک نہایت زبردست جامعہ ہے جس کے بانی قطب الاقطاب شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب کاندھلوی مہاجر مدنی کے خلیفہ مجاز مولانا یحیی مدنی ہیں اس جامعہ کی خصوصیت یہ ہے کہ وہاں پر تعلیم کے ساتھ تربیت پر بہت زور دیا جاتا ہے۔معہد الخلیل کراچی کے چند گنے چنے بڑے مدارس میں شمار ہوتا ہے۔

مہتمم[ترمیم]

اس وقت معہد الخلیل الاسلامی کے موجود ہ مہتمم اس کے بانی حضرت مولانا یحیٰی مدنیؒ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ آپ کا نام حضرت مولانا محمد الیاس مدنی دامت برکاتہم ہے۔آپ کے متبحر عالم دین،صاحب نسبت بزرگ اور بڑی جاذب شخصیت کے مالک ہیں۔

درس نظامی[ترمیم]

معہد الخلیل الاسلامی میں حفظ کی کلاسس کے ساتھ ساتھ درس نظامی کے درجات بھی ہیں۔اور یہاں کے طلبہ اکثر وبیشتر وفاق المدارس العربیہ میں پوزیشن لیتے رہتے ہیں۔اس میں درس نظامی کے تحت عربی کا شعبہ ( ڈیپارٹمنٹ) بھی ہے۔ جس کے نگران شیخ محمد کاشف جلیل مد ظلہ ہیں۔

غیر نصابی سرگیرمیاں[ترمیم]

معہد الخلیل کے زیر انتظام طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں بھی منعقد ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ معہد کے زیر انتظام کئی دہائیوں سے اردو رسالہ ’’سلوک واحسان ‘‘کا بھی اجرآ ہوتا ہے۔اور اس کے علاوہ عربی زبان میں عالمی سطح کا ایک رسالہ ’’المجد ‘‘ بھی شائع ہوتا ہے۔

محل وقوع[ترمیم]

معہد الخلیل الاسلامی پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ہے۔اس کا پتہ درج ذیل ہےـ

445/2 بہادر آباد ،کراچی نمبر 5۔

حوالہ جات[ترمیم]