مغربی بنگال میں ہندومت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مغربی بنگال میں ہندومت
کل آبادی
64,385,550 ملین (2011)[1]
70.54 % آبادی کا
گنجان آبادی والے علاقے
مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں اکثریت سوائے مرشد آباد اور مالدا اضلاع کے۔
زبانیں
بنگلہ، سنتالی، ہندی، نیپالی

ہندو مت بھارتی ریاست مغربی بنگال کا سب سے بڑا مذہب ہے، ریاست کی 70.54 % آبادی اپنی مذہبی شناخت ہندو ظاہر کرتی ہے (2011ء کے مطابق)۔[2] مغربی بنگال میں ہندوؤں کی اکثریت زیادہ تر ویشنوی، شکتی اور شیوی فرقوں سے تعلق رکھتی ہے۔ مغربی بنگال میں ہندوؤں کی اکثریت بنگالی ہندو ہے، لیکن غیر بنگالی ہندوؤں کا ایک قابل ذکر حصہ بھی موجود ہے، خاص طور پر مارواڑی، بہاری، اوڈیشی، گورکھے اور اور مختلف قبائلی برادریوں سے ہیں۔

ہندومت بنگال میں سولہویں صدی ق م سے قبل کا موجود ہے جب کہ تیسری صدی عیسوی میں، بدھ مت اور جین مت بھی مقبول تھے۔[3] گودا، بنگال میں پہلی خود مختار ہندو ریاست تھی جس کا دار الحکومت کرناسبرن آج کا ضلع مرشدآباد تھا، ریاست کا بنیاد ششہانکا نے رکھی، جو ایک شیوتی بادشاہ تھا جس نے 600 تا 625 عیسوی تک حکومت کی۔ جدید بنگالی ہندو معاشرے کی نشو و نما بارہویں صدی عیسوی کے سینا سلطنت کے دور میں ہوئی۔ مغربی بنگال کئی مشہور مذہبی رہنماؤں کا مسکن رہا ہے، بشمول شری چٹانیا، رام کرشن، رام موہن رائے، سوامی ویویکانند، اے۔ سی۔ بھکتیوتاٹا سوامی پرشاد اور پارامہان یوگنڈا جنھوں نے دقیانوسی رسوم جیسے ستی، کنیا دان (جہیز کی قسم) اور ذات کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا اچُھوت پن جو قرون وسطی کے دوران میں ہندو معاشرے میں شامل ہوئیں، ان رسوم کو ختم کرنے میں تعاون کیا۔ لیکن انھوں نے بنگال میں دوبارہ ہندو قوم پرستی میں بھی کردار ادا کیا۔ یہ موروثی ہندو تشخص میں اہم عنصر تھا جس نے بنگالی ہندو وطن تحریک کو تقویت دی جس سے متحدہ بنگال کے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور 1947ء میں متحدہ ہندوستان کی تقسیم کے موقع پر مغربی بنگال کی ایک علاحدہ ریاست کے قیام کے لیے بھی مہم چلائی گئی۔

اہنسا کے قانون سے مراد ساری دنیا میں بڑے گوشت (بیف) سے کلی اجتناب کرنا لیا جاتا ہے۔ بنگال کے تمام ہندو سبزی خور ہیں لیکن یہ بڑے گوشت کے علاوہ بھی دیگر تمام طرح کا گوشت نہ کھانا بہت بڑی پرہیزگاری مانتے ہیں۔ بنگال کے براہمن یا اونچی ذات کے ہندو، جنوبی ایشیا کے دوسرے اونچی ذات کے ہندوؤں کے برعکس، یہاں مرغی، مچھلی، انڈے اور بکری وغیرہ کا گوشت کھاتے ہیں۔ یہ ریاست مغربی بنگال کے پڑوس میں بنگلہ دیش کی طرح کا ماحول ہے، جہاں بنگلہ دیش میں اونچی ذات کے ہندو عام طور پر مچھلی اور مرغی گوشت کھاتے ہیں۔ مغبربی بنگال کے ہندوؤں کی زبان بنگلہ ہے۔ کالی اور چنڈی مغربی بنگال کی سب سے زیادہ پوجی جانے والی ہندو دیویاں ہیں۔ درگا، کالی، شیو، کرشن اور دیگر دیوتا اور دیوؤں کی بھی پوجا کرنا عام ہے۔ درگا پوجا مغربی بنگال میں ہندوؤں کا سب سے اہم اور عمومی تہوار ہے، اس کے بعد دوسرا بڑا تہوار دیوالی کے موقع پر کالی پوجا ہے۔ دیگر تہواروں میں ہولی، مکر سنکرانتی وغیرہ شامل ہیں۔

آبادی[ترمیم]

آبادی بلحاظ ضلع[ترمیم]

مغربی بنگل میں ہندو بلحاظ ضلع (2011)[4]
# ضلع کل آبادی ہندو آبادی %
1 شمالی 24 پرگنہ ضلع 10,009,781 7,352,769 73.46%
2 ضلع بردھامن 7,717,563 6,008,472 77.85%
3 جنوبی 24 پرگنہ ضلع 8,161,961 5,155,545 63.17%
4 مغربی مدناپور 5,913,457 5,056,953 85.52%
5 ضلع ہوگلی 5,519,145 4,574,569 82.89%
6 مشرقی مدناپور ضلع 5,095,875 4,343,972 85.24%
7 ضلع ندیا 5,167,600 3,728,482 72.15%
8 ضلع ہاوڑہ 4,850,029 3,535,844 72.90%
9 کولکاتا ضلع 4,496,694 3,440,290 76.51%
10 جلپائیگڑی ضلع 3,872,846 3,156,781 81.51%
11 بانکڑا ضلع 3,596,674 3,033,581 84.34%
12 پورولیا ضلع 2,930,115 2,373,120 80.99%
13 مرشدآباد ضلع 7,103,807 2,359,061 33.21%
14 بیربھوم ضلع 3,502,404 2,181,515 62.29%
15 ضلع کوچ بہار 2,819,086 2,087,766 74.06%
16 ضلع مالدا 3,988,845 1,914,352 47.99%
17 شمالی دیناج پور ضلع 3,007,134 1,482,943 49.31%
18 دارجلنگ ضلع 1,846,823 1,366,681 74.00%
19 جنوبی دیناج پور ضلع 1,676,276 1,232,850 73.55%
مغربی بنگال (کل) 91,276,115 64,385,546 70.54%

اتار چڑھاؤ[ترمیم]

مغربی بنگال میں ہندو آباد میں اتار چڑھاؤ
Census year کل آبادی کا % بلحاظ دہائی
1951 78.45% 32.63%
1961 76.22% 25.75%
1971 74.34% 21.37%
1981 73.72% 21.09%
2001 72.47% 14.23%
2011 70.54% 10.80%

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مردم شماری بھارت – مذہبی ساخت
  2. "مذہب کی شماریات"۔ بھارت کی مردم شماری (2001)۔ رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر آفس، بھارت۔ 12 اگست 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 26, 2006 
  3. Sukumar Sen (1999)۔ "دھرمی" [مذہب]۔ Banga-Bhumika [بنگال کی تاریخ کا تعارف] (بزبان بنگالی) (1st ایڈیشن)۔ کولکاتا: پسچم بنگ بنگلہ اکادمی۔ صفحہ: 104–05۔ ISBN 81-86908-97-8 
  4. آبادی بلحاض مذہبی برادری: مغربی بنگال۔ 2011 Census of India.

سانچہ:موضوت مغربی بنگال