مفتی اعظم سعودی عرب
| مفتی اعظم مملکت سعودی عرب | |
|---|---|
| خطاب | مفتی اعظم شیخ |
| حیثیت | سعودی عرب کے مفتی اعظم |
| رکن | مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء |
| نامزد کُننِدہ | شاہ سعودی عرب |
| مدت عہدہ | کوئی مقررہ مدت نہیں |
| تاسیس کنندہ | محمد بن ابراہیم آل الشیخ |
| تشکیل | 1953ء |
| ویب سائٹ | mufti |
مفتی اعظم مملکت سعودی عرب (عربی: مفتي عام المملكة العربية السعودية) سعودی عرب میں بہت مقدّم اور بہت ذی اختیار مسلم مذہبی اور قانونی مقتدر شخصیت ہے۔ اس صاحبِ منصب کو سعودی بادشاہ مقرر کرتا ہے۔ مفتی اعظم مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء کا سرپرست ہوتا ہے۔
کردار
[ترمیم]ملک میں مفتی اعظم ایک بہت مقدم مذہبی شخصیت ہوتی ہے۔ اس کا مرکزی کردار شرعی مسائل اور سماجی امور پر فتاوی دینا ہے۔[1] سعودی عدالتی نظام بھی مفتی اعظم کے فتاویٰ کا محتاج ہوتا ہے۔[2]
تاریخ
[ترمیم]یہ منصب سنہ 1953ء میں شاہ عبد العزیز نے تخلیق کیا اور محمد بن ابراہیم آل الشیخ کو مقرر کیا تھا۔[3] عموماً، اس منصب پر آل الشیخ (محمد بن عبد الوہاب کی آل) ہی براجمان ہو سکتے ہیں۔[4] در حقیقت، سعودی عرب کے واحد مفتی اعظم آل الشیخ سے نہیں تھے۔[5] سنہ 1969ء میں شاہ فیصل نے مفتی اعظم کا عہدہ ختم کر کے اس کی جگہ وزارت قانون بنایا۔ یہ منصب 1993ء میں بحال ہوا اور عبد العزیز بن باز مقرر کیے گئے۔[6] اس کے بعد عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ کو سنہ 1999ء میں بن باز کی وفات کے بعد شاہ فہد نے مقرر کیا تھا۔ 2025ء میں عبد العزیز آل الشیخ کی وفات کے بعد صالح فوزان کو ولی عہد محمد بن سلمان کی تجویز پر شاہ سلمان نے مفتی اعظم مقرر کیا۔[7]
صاحب منصب
[ترمیم]- محمد بن ابراہیم آل الشیخ 1953ء–1969ء
- عہدہ ختم 1969ء–1993ء
- عبد العزیز بن باز 1993ء–1999ء
- عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ 1999ء–2025ء
- صالح فوزان 2025ء – موجود
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Abdulrahman Yahya Baamir (2010)۔ Shari'a Law in Commercial and Banking Arbitration۔ ص 28۔ ISBN:9781409403777
- ↑ Abdulrahman Yahya Baamir (2010)۔ Shari'a Law in Commercial and Banking Arbitration۔ ص 29۔ ISBN:9781409403777
- ↑ Meir Hatina (2008)۔ Guardians of faith in modern times: ʻulamaʼ in the Middle East۔ ص 221۔ ISBN:978-90-04-16953-1
{{حوالہ کتاب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|coauthors=(معاونت) - ↑ Federal Research Division (2004)۔ Saudi Arabia A Country Study۔ ص 232–233۔ ISBN:978-1-4191-4621-3
{{حوالہ کتاب}}: اس حوالہ میں نامعلوم یا خالی پیرامیٹر موجود ہے:|coauthors=(معاونت) - ↑ Asʻad AbuKhalil (2004)۔ The battle for Saudi Arabia: royalty, fundamentalism, and global power۔ ص 66۔ ISBN:978-1-58322-610-0
- ↑ Mark Watson (2008)۔ Prophets and princes: Saudi Arabia from Muhammad to the present۔ ص 328۔ ISBN:978-0-470-18257-4
- ↑ مریم الجابر (22 اکتوبر 2025)۔ "أمر ملكي بتعيين الشيخ صالح الفوزان مفتياً عاماً للسعودية"۔ العربية (بزبان عربی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-23