مقامی امریکی مذہب
Appearance
مقامی امریکی مذہب روحانی رسم و رواج ہوتے ہیں جو مغربی یورپین استعماریت سے پہلے براعظم امریکہ کے قدیم ترین اور اصل ابادیوں سے مانے جاتے تھے اور جو مذاہب ان قدیم روحانیات سے فی الحال استخراج کیے جاتے ہیں۔ یہ مذاہب ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو سکتے ہیں اور ہر ہی قبیلے میں خاندان سے خاندان اور اندرونی طور پر گروہ سے گروہ ممتاز آ سکتے ہیں۔ دینیات کے طور سے یہ مذاہب وحدانیت پرست، کثرت پرست، روحیت پرست، شمن پرست یا وحدت الوجود پرست ہو سکتے ہیں؛ یعنی، ان گروہوں میں ایک ہی دیو، الگ الگ دیو یا چند لا اِلاہی ارواح مانے جا سکتے ہیں۔ یہ پیچیدگی و تنوعہ یاد میں رکھ کر پھر بھی قابل ذکر ہے کہ مقامی امریکی مذاہب فطرت کے ساتھ تعاون رگھنے پر اور یادِ آبا و اجداد پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔