مقام ادائیگی

1۔بیرونِ لب، 2. اندرونِ لب، 3. دندانی، 4. لثوی کنارہ، 5. بعد-لثوی، 6. قبل-تالوی، 7. تالوی، 8. غشائی، 9. لہاتی، 10. حلقی، 11. مزماری، 12. ایپی گلوٹل، 13. جذری، 14.بعد-ظہری، 15. پیش-ظہری 16. ورقی، 17. راسی، 18. ذیلی راسی۔
نقطہء ادا (انگریزی: Place of articulation) جسے مقامِ ادائیگی، مقامِ اظہار یا مخرج صوت بھی کہا جا سکتا ہے، اظہاری صوتیات میں اس سے مراد وہ مقام ہوتا ہے جہاں بولنے والے کے منہ یا گلے کے اعضا ایک دوسرے سے رابطہ کر کے آواز پیدا کرتے ہیں۔ یہ مقام وہ ہوتا ہے جہاں متحرک (زبان) اور غیر متحرک اعضائے صوت (تالو وغیرہ) آپس میں مل کر ہوا کے بہاؤ کو محدود یا روکتے ہیں، جس سے مختلف آوازیں پیدا ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر زبان دانتوں سے زرا اوپر تالو سے ٹکرائے، تو یہ الویولر (لثوی) مخرج ہوگا، جیسے اردو کے حروف "س" اور "ز" میں ہوتا ہے۔
یہ تصور زیادہ تر مصمتوں (انگریزی: consonants) کے لیے استعمال ہوتا ہے، کیونکہ ان میں آواز کے پیدا ہونے کے دوران کسی نہ کسی مقام پر رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، مصوتے (انگریزی: vowels) ایسی آوازیں ہیں جن میں ہوا بغیر کسی خاص رکاوٹ کے نکلتی ہے، اس لیے ان کے لیے "گونج" (resonance) کا تصور زیادہ موزوں ہے۔
انسانی صوتی نظام میں دو اقسام کے اعضائے صوت ہوتے ہیں:
- متحرک اعضا (انگریزی: Active articulators): جیسے زبان یا نچلا ہونٹ، جو حرکت کرتے ہیں۔
- غیر متحرک اعضا (انگریزی: Passive articulators): جیسے اوپری دانت یا تالو، جو ساکن ہوتے ہیں اور جن سے متحرک اعضا(زبان) ٹکراتے ہیں۔
آواز اس وقت بنتی ہے جب ایک فعال عضو، مثلاً زبان، کسی غیر فعال عضو، جیسے تالو، سے ٹکرا کر ہوا کے بہاؤ میں خلل پیدا کرتا ہے۔ اسی تعامل کے مقام کو اردو میں مخرج یا نقطہء ادا کہا جا سکتا ہے اور یہی مخرج مختلف زبانوں کی آوازوں کو منفرد بناتا ہے۔
اقسام
[ترمیم]مخرجِ صوت کی درجہ بندی اس بات پر مبنی ہوتی ہے کہ آواز کہاں پیدا ہو رہی ہے۔ انسانی بولنے والے نظام میں متعدد مخارج ہوتے ہیں جن کی بنیاد پر آوازوں کو مختلف گروہوں میں بانٹا جاتا ہے، جیسے: دولبی مخرج (bilabial)، ہونٹ-دانت مخرج (labiodental)، دندانی مخرج (dental)، الویولر (alveolar)، تالوی (palatal)، نرم تالوی/غشائی(velar)، لہاتی (uvular)، حلقی (pharyngeal) اور مزماری (glottal) مخارج۔ ہر مخرج مخصوص صوتی اثر رکھتا ہے اور دنیا کی مختلف زبانیں ان کا استعمال مختلف انداز میں کرتی ہیں۔ بعض زبانوں میں ایسے مخارج بھی پائے جاتے ہیں جو دیگر زبانوں میں بالکل ناپید ہوتے ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- Interactive places and manners of articulation آرکائیو شدہ 2007-12-20 بذریعہ وے بیک مشین