مندرجات کا رخ کریں

مقبرہ بنیامین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقبرہ بنیامین
مقبرہ بنیامین is located in اسرائیل
مقبرہ بنیامین
اندرون اسرائیل
مقاماسرائیل کا پرچم کفر سابا
متناسقات32°10′45″N 34°56′42″E / 32.179081°N 34.944989°E / 32.179081; 34.944989
قسممقبرہ

بنیامین کا مقبرہ یہودیت کے مطابق بنیامین کی روایتی تدفین کا مقام ہے، جو کفر سابا میں واقع ہے۔ بنیامین یعقوب علیہ السلام کا بارھواں اور آخری بیٹا تھا۔ [1] بائی پاس سڑک کے دوسری طرف بھی ایک اور اسلامی زیارت گاہ واقع ہے جسے "نبی سوارکہ" کہا جاتا ہے۔

1537ء میں لکھی گئی کتاب "نسلِ آباء و انبیا" میں بنیامین کے مزار کو اس علاقے میں بیان کیا گیا ہے، جسے وہاں "ساراکا" کہا گیا — غالباً قریبی تدفینی مقام کی مناسبت سے۔ ایک عرب مسافر جو 1714ء میں اس مقام سے گذرا، اس نے اسے "سیدی بنیامین" (یعنی "جناب بنیامین") کہہ کر پکارا۔ 1948ء تک یہ مقام فلسطینی گاؤں کفر سابا کی حدود میں شامل تھا اور 13 مئی 1948ء کو عملیہ مدینہ کے تحت الکساندرونی بریگیڈ نے اسے دو گھنٹے میں قبضے میں لے لیا۔ تیز رفتار قبضے کے باوجود، مقبرے کے قریب ایک خونی جنگ لڑی گئی، جس میں عربوں اور بریگیڈ کے فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا اور بریگیڈ کے 29 سپاہی اس لڑائی میں مارے گئے۔

1981ء میں، اس مقام کی حالت کو اوری اور نے درج ذیل الفاظ میں بیان کیا: "کوڑے کے ڈھیروں کے درمیان ایک عمارت ملی جو بظاہر کسی شیخ کا مزار ہے۔ عمارت ٹوٹی پھوٹی، شکستہ اور گندی ہے۔ اس کے صحن میں گھاس پھوس اور کوڑے کے انبار ہیں۔ دروازے پر ایک تختی ہے — 'قبر بنیامین'۔"[2]

آج یہ عمارت بریسلوی حسیدی یہودیوں کے ایک گروہ کے زیرِ استعمال ہے، جو یہاں مذہبی متون کا مطالعہ کرتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں۔ یہ مقام بنیامین کی قبر کے طور پر واحد نہیں مانا جاتا؛ دیگر یہودی روایات کے مطابق بنیامین کا مزار یروشلم میں مسجد نبی عکاشہ کے قریب یا الجلیل کے علاقے رُمہ میں واقع ہے۔


حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ Publishers, Peeters (2001)۔ Egypt and Syria in the Fatimid, Ayyubid, and Mamluk Eras III۔ Peeters Publishers۔ ص 471۔ ISBN:9042909706
  2. ↑ Publishers, Peeters (2001)۔ Egypt and Syria in the Fatimid, Ayyubid, and Mamluk Eras III۔ Peeters Publishers۔ ص 471۔ ISBN:9042909706