مقبرہ دو کمال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقبرہ دو کمال کا بیرونی منظر

مقبرہ کمالین یا مقبرہ دو کمال، تبریز، موجودہ ایران میں ایک تاریخی مقبرہ ہے جس میں دو کمال مدفون ہیں۔ ایک چودہویں صدی عیسوی کے شاعر کمال خجندی اور دوسرے پندرہویں/ سولہویں صدی عیسوی کے مشہور و نامور مصور کمال الدین بہزاد ہیں۔ اِن دونوں شخصیات کی قبریں زیر زمین ایک تہ خانہ میں ہیں جس میں داخل ہونے کے لیے کسی بھی زائر کو دس سیرھیاں نیچے اُترنا پڑتا ہے۔ مقبرے کے قریب ہی دونوں شخصیات کے مجسمے بھی نصب ہیں۔