مندرجات کا رخ کریں

مقبرہ شیخ صفی الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقبرہ شیخ صفی الدین
 

انتظامی تقسیم
ملک ایران [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر  (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ شہرستان اردبیل [1]  ویکی ڈیٹا پر  (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 38°14′55″N 48°17′29″E / 38.248611111111°N 48.291388888889°E / 38.248611111111; 48.291388888889   ویکی ڈیٹا پر  (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 2.1353 ہیکٹر
13.0616 ہیکٹر   ویکی ڈیٹا پر  (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
نقشہ

شیخ صفی الدین خانقاہ اور مزار کا مجموعہ (فارسی میں: مجموعه آرامگاه و خانقاه شیخ صفی‌الدین) شیخ صفی الدین اردبیلی کا مقبرہ ہے جو اردبیل، ایران میں واقع ہے۔ 2010ء میں، اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج کیا گیا تھا۔ [5][6]

تاریخ

[ترمیم]

شیخ صفی الدین اردبیلی 1252ء میں اردبیل میں پیدا ہوئے۔ وہ صفوی خاندان کے سربراہ تھے، جس نے بعد میں ایران پر حکومت کی۔ وہ اہل سنت و الجماعت میں شامل اور شافعی مذهب کے پیروکار تھے۔ انھوں نے ایک صوفی سلسلہ قائم کیا جس نے کئی پیروکار اور مرید جذب کیے۔ ان کا انتقال 1334ء میں ہوا اور انھیں آبائی شہر اردبیل میں دفن کیا گیا۔

مجمع کا خاکہ

شیخ اردبیلی کا مزار پہلی بار ان کے بیٹے صدر الدین موسی نے 1334ء میں شیخ کی وفات کے بعد بنایا۔ اس عمارت کی ترقی سولہویں صدی کے آغاز سے اٹھارویں صدی کے آخر تک جاری رہی۔ ضریح ایک لمبا گول ٹاور ہے جس کے اوپر نیلے کشانی کا گنبد نصب ہے۔ ٹاور کی اونچائی 17 میٹر ہے۔

مجمع میں مزار کے علاوہ کئی دیگر حصے بھی شامل ہیں: لائبریری، مدرسہ، مسجد، پانی کا حوض، آشپز خانہ، ہسپتال، بیکری اور کچھ دفاتر۔ ضریح اور مذہبی اجتماعات کی ہال مسجد کے دائیں کونے میں واقع ہیں اور مجمع کے عمارتوں کے درمیان ایک داخلی صحن ہے (لمبائی 31 میٹر اور چوڑائی 16 میٹر)۔ مجمع کے سامنے ایک لمبا باغ بھی موجود ہے۔

عمارت کے مرکزی حصے میں متعدد اضافے بتدریج صفوی دور میں کیے گئے۔ شیخ اردبیلی کے مجمع میں صفی الدین اردبیلی کے علاوہ ان کا بیٹا صدر الدین موسی، شاہ اسماعیل صفوی، شاہ طہماسپ اول اور جالدیران کی لڑائی کے کئی شہداء دفن ہیں۔

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 تاریخ اشاعت: 6 نومبر 2017 — https://tools.wmflabs.org/heritage/api/api.php?action=search&format=json&srcountry=ir&srlang=fa&srid=64
  2. https://www.iranicaonline.org/articles/ardabil
  3. https://www.archnet.org/sites/1595
  4. http://whc.unesco.org/en/list/1345
  5. "Sheikh Safi al-din Khānegāh and Shrine Ensemble in Ardabil - UNESCO World Heritage Centre"۔ Whc.unesco.org۔ 29 جولائی 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-08-02
  6. Source: Unescopress۔ "World Heritage Committee inscribes seven cultural sites on World Heritage List | United Nations Educational, Scientific and Cultural Organization"۔ Unesco.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2010-08-02