مندرجات کا رخ کریں

مقبول عام ثقافت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مقبولِ عام ثقافت (جسے پاپولر کلچر یا عوامی ثقافت بھی کہا جاتا ہے) کسی معاشرے کے افراد کے نزدیک ایسے طور طریقوں، عقائد، فنونِ لطیفہ کی پیداوار (جسے پاپ آرٹ یا مقبول عام فن بھی کہا جاتا ہے، بعض اوقات اس کا تقابل فنونِ عالیہ سے کیا جاتا ہے)[1][2] اور اشیا کا مجموعہ ہے جو کسی مخصوص وقت میں معاشرے میں غالب یا رائج ہوں۔ مقبولِ عام ثقافت میں وہ سرگرمیاں اور جذبات بھی شامل ہیں جو ان غالب اشیاء سے تعلق رکھنے کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام میں عوامی توجہ حاصل کرنے کی مجبوری، ذرائع ابلاغِ عامہ اور مارکیٹنگ، مغربی مقبولِ عام ثقافت کے بنیادی محرکات ہیں۔ فلسفی تھیوڈور آڈورنو نے اس نظام کو تنقیدی انداز میں ”ثقافتی صنعت“ کا نام دیا تھا۔[3]

جدید زمانے میں ذرائع ابلاغِ عامہ کے شدید اثر کے باعث یہ تصورات لوگوں کی روزمرہ زندگی میں سرایت کر گئے ہیں۔ اسی بنا پر مقبولِ عام ثقافت افراد کے مختلف موضوعات پر رویّے کو متاثر کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔[4] تاہم پاپولر کلچر کی تعریف کے کئی طریقے ہیں۔[5] اس وجہ سے مختلف سیاق و سباق میں مختلف لوگ اسے مختلف اور بعض اوقات متضاد طریقوں سے بیان کرتے ہیں۔[6] عام طور پر مقبولِ عام ثقافت کو دوسری ثقافتی صورتوں مثلاً لوک ثقافت، محنت کش طبقے کی ثقافت یا اشرافیہ کی ثقافت کے مقابل میں دیکھا جاتا ہے۔ اسی طرح اسے مختلف علمی زاویوں سے بھی سمجھا گیا ہے، جیسے نفسیاتی تجزیہ، ساختیات، ما بعد جدیدیت وغیرہ۔ پاپولر کلچر کی عام اصناف میں تفریح (جیسے فلم، موسیقی، ٹیلی وژن، ادب اور ویڈیو گیمکھیل، خبریں (یعنی خبروں میں زیرِ بحث افراد یا مقامات)، سیاست، فیشن، ٹیکنالوجی اور عوامی محاورات/بول چال (سلینگ) شامل ہیں۔[7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "popular art". Britannica (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2022-12-10. Retrieved 2022-12-10.
  2. Grant Tavinor (2011). "Video Games as Mass Art". Contemporary Aesthetics (بزبان انگریزی). 9. hdl:2027/spo.7523862.0009.009. ISSN:1932-8478. Archived from the original on 2023-06-30. Retrieved 2022-12-10.
  3. Lane Crothers (2021). Globalization and American Popular Culture (بزبان انگریزی). Rowman & Littlefield. p. 48. ISBN:978-1-5381-4269-1. Archived from the original on 2023-06-30. Retrieved 2021-10-02.
  4. McGaha, Julie. "Popular Culture & Globalization". Multicultural Education 23.1 (2015): 32–37. SocINDEX with Full Text. Web. 5 Aug. 2016.
  5. Strinati, D. (2004). An introduction to theories of popular culture. Routledge.
  6. Storey, J. (2018). Cultural theory and popular culture: An introduction. Routledge.
  7. Gary West. "What Is Pop Culture?". Mr. Pop Culture (بزبان انگریزی). Archived from the original on 2016-08-29. Retrieved 2015-03-17.