مقناطیسی انحراف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مقناطیسی انحراف

قطب نما کی سوئی اصل مقناطیسی شمالی قطب کی جگہ علاقائی مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتی ہے جو مقناطیسی قطب شمالی کے رخ سے تھوڑا سا انحراف کرتی ہے۔ اس کو مقناطیسی انحراف (Magnetic declination) کہتے ہیں۔ یہ مقناطیسی انحراف مختلف علاقوں میں مختلف ہوتا ہے۔ بعض مقامات پر انحراف صفر ہوتا ہے۔ اگر ہم صفر انحراف رکھنے والے مقامات کو ایک فرضی خط سے ملائیں تو اسے خطِ لاانحرافی کہیں گے۔ یہ خط برمودا کے جزیروں سے گذرتا ہے۔ سمت کا بعینہہ درست تعین قطب نما سے ممکن نہیں رہتا۔ قبلہ کی سمت قطب نما سے معلوم کرتے وقت اس مقام پر مقناطیسی انحراف کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔