مقیاست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

مقیاس کا لفظ عام طور پر اردو ، عربی اور فارسی میں انگریزی -meter کے متبادل کے طور پر بھی استعمال میں دیکھا جاتا ہے[1] لیکن اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی لاحقہ meter کے ليے ساتھ آنے والے مرکب الفاظ کے ليے پیما (-meter) کی اصطلاح اختیار کی گئی ہے کیونکہ یہ مقیاس کی نسبت پیمائش کے تصور سے براہ راست قریب محسوس ہوتی ہے۔ چونکہ لفظ مقیاس اور اس سے بنی ہوئی اصطلاح مقیاست کسی اور انگریزی اصطلاح کے ليے نہیں آتیں اس ليے ان کو انگریزی کے لفظ assay کے متبادل کے طور پر اختیار کیا جاسکتا ہے اور عربی کی طبی کتب میں یہ لفظ بشکلِ تاۓ مثناۃ فوقانی کے مقیاسۃ کے انداز میں assay کے معنوں میں پایا بھی جاتا ہے۔ اب چونکہ عام طور پر تاۓ مدورہ کو اردو میں درج کرتے ہوئے یا تو ہے (ہ) سے تبدیل کر لیا جاتا ہے یا پر پھر اسے بطور تاۓ دراز کے لکھا جاتا ہے؛ اور چونکہ عربی مقیاسۃ کا لفظ تاۓ مثناۃ فوقانی کے طور پر آتا ہے جس کو اردو میں مقیاست لکھا جاۓ گا ، یعنی مقیاس کرنا ، پیمائش کرنا یا اختبار کرنا وغیرہ کے معنوں میں۔ یہ ایسے ہی بنا ہے جیسے مقابلہ سے عربی مقابلۃ کو تاۓ دراز کی صورت میں مقابلت کے طور پر اردو زدہ کیا جاتا ہے جس کے معنی مقابلہ (بمعنی تقابل) کرنے کے آتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک اردو لغت میں لفظ مقیاس کا اندراج۔