ملاکا اسٹک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ملاکا اسٹک یا ملاکا چھڑی کو کمانڈ اسٹک بھی کہا جاتا ہے، آرمی میں یہ ون اسٹار فوجی افسر یعنی بریگیڈیئر رینک کے عہدے کے فوجی کو سونپی جاتی ہے، نئے بریگیڈیئر بننے والے فوجی افسر کو یہ اسٹک اپنے پرانے افسر کی جانب سے ملتی ہے، پراناافسر اپنی چھڑی نئے آنے والے افسر کو سونپ کر خود ترقی کی سیڑھی چڑھتا ہوا اگلے عہدے پرچلا جاتا ہے اور اس عہدے پر موجود افسر سے چھڑی وصول کرلیتا ہے، یہ سلسلہ اسی طرح فور اسٹار جنرل اور پھر آرمی چیف تک جاتا ہے۔

یہ اسٹک سنگاپور کے ایک جزیرے ملاکا کی ایک خاص لکڑی سے بنائی جاتی ہے، یہ لکڑی انڈونیشیا میں سماٹرا کے ساحل پائے جانے والے رتن پام کی قسم کے ایک پودے سے حاصل کی جاتی ہے، اس درخت کے تنے لمبے ، پتلے اور سیدھے ہوتے ہیں ، اسی لیے یہ لکڑی واکنگ ملاکا اسٹکس بنانے کے لیے سب سے موزوں سمجھی جانے والی لکڑی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

اعزازی شمشیر (پاکستان)

تمغائے امتیاز

تمغائے بسالت

تمغائے جرات

ستارہ بسالت

ستارہ جرأت

ستارۂ امتیاز

نشان امتیاز

نشان حیدر

ہلال امتیاز

ہلال جرأت