ملف
انگریزی لفظ مِلف (نگریزی: MILF) سے مراد ایک ایسی بال بچے دار خاتون ہے جو امورِ خانہ داری کی ذمہ داریوں کے باوجود جنسی طور پر پُرکشش ہو۔ اِس سے مراد ایک پرکشش ادھیڑ عمر خاتون کی بھی لی جاتی ہے۔ مِلف (MILF) دراصل مدر آئی لائک ٹو فک (انگریزی: Mother I Like to Fuck) کا مخف ہے۔ اِس کا اردو ترجمہ ہے: ماں میں جس سے جماع کرنا پسند کرتا ہوں۔ اس سے ملی جلتی اصطلاح کُوگر (انگریزی: cougar) کی بھی ہے جس سے مراد نسبتاً بڑی عمر کی ایسی خاتون ہے جو اپنے سے چھوٹی عمر کے مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرے یا اپنے سے چھوٹی عمر کے شخص کے ساتھ شادی کرے۔ کُوگر کا اصل مطلب شمالی اور جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا ایک پہاڑی شیر ہے۔
تاریخ
[ترمیم]ماہرِ لسانیات لارل اے کے مطابق مِلف 1992 کے موسمِ بہار میں جامعہ کیلیفورنیا، برکلے میں لسانیات کی ایک وسیع انڈر گریجویٹ کلاس کے طلبہ سے پرکشش خاتون کے لیے اکٹھی کی گئی نو اصطلاحات میں سے ایک تھی۔ یہ اصطلاح ایسٹ کوٹرا کوسٹا، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں زیادہ مقبول پائی گئی۔ 1999 میں جاری ہونے ولی امریکی فلم امیریکن پائی نے اس اصطلاح کو مقبولِ عام بنایا۔ امیریکن پائی کے مصنف ایڈم ہرز نے واضح کیا کہ مِلف کی اصطلاح اس نے نہیں ایجاد کی۔
امریکی جریدے نیو یارک نے 2007 میں دعویٰ کیا کہ مِلف کی اصطلاح مرکزی دھارے میں شامل ہو چکی ہے کیونکہ اس کے بقول اس کا ثبوت کیفے پریس سے جاری ہونے والی مِلف برانڈ کی 25000 سے زائد ٹی شرٹس اور مگ اور پرکشش ماؤں کے کرداروں پر مبنی کتب کی اشاعت میں تیزی ہے۔ رسالے نے ادھیڑ عمر خواتین کی جنسی زندگیوں کے متعلق بننے والے ٹیوی ڈراموں اور فحش نگاری کی مِلف نامی صِنف کو بھی بطور ثبوت پیش کیا۔
مشابہ اصطلاحات
[ترمیم]انگریزی کی اصطلاح یمی ممی (انگریزی: yummy mummy) (ترجمہ: لذیز ماں) بھی مِلف سے ملتی جلتی ایک اصطلاح ہے۔ یمی ممی سے مراد بال بچوں والی ایک ایسی پرکشش خاتون ہے جو مِلف کی نسبت قدرے جوان ہو۔
مِلف کی نقل کر کے کئی اور ملتی جلتی اصطلاحات بھی اختراع کی گئی ہیں۔
ڈِلف (انگریزی: DILF) کی اصطلاح ڈیڈی آئی لائک ٹو فک (Daddy I Like to Fuck) کا مخفف ہے۔ فِلف (انگریزی: FILF) کی اصطلاح فادر آئی لائک ٹو فک (Father I Like to Fuck) کا مخفف ہے۔ اِن دونوں اصطلاحات کا ترجمہ ہے: باپ میں جس سے جماع کرنا پسند کرتی ہوں۔ اِن دونوں اصطلاحات سے مراد ایک بڑی عمر کا جنسی طور پر پرکشش مرد ہے۔
گِلف (انگریزی: GILF) کی اصطلاح گرینی آئی لائک ٹو فک (Granny I Like to Fuck) کا مخفف ہے۔ اس کا ترجمہ ہے: نانی/دادی میں جس سے میں جماع کرنا پسند کرتا ہوں۔ اس سے مراد 55 برس سے زائد عمر کی جنسی طور پر پُرکشش خاتون ہے۔