ملکہ وکٹوریہ کا روزنامچہ (ڈائری)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ملکہ وکٹوریہ کا بنایا ہوا ذاتی عکس (1835ء)
[مردہ ربط]ملکہ وکٹوریہ کے دستخط 

ملکہ وکٹوریہ کا روزنامچہ (ڈائری) انگلستان کی مشہور حکمران ملکہ وکٹوریہ کا ذاتی روزنامچہ ہے۔

تاریخ[ترمیم]

1832ء میں وکٹوریہ نے اپنا ذاتی روزنامچہ تحریر کرنا شروع کیا جبکہ محض ابھی وہ 13 سال کی تھی۔ یہ سلسلہ 69 سال جاری رہا اور آخری روزنامچہ 12 جنوری 1901ء یعنی وفات سے 10 دن قبل کا لکھا ہوا ہے۔ وکٹوریہ کی ذاتی و عوامی زندگی کے حوالے سے یہ روزنامچہ بہت اہمیت کا حامل ہے جو 122 جلدوں پر مشتمل ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق وکٹوریہ نے 60 لاکھ سے زائد الفاظ اپنی زندگی میں تحریر کیے۔ وکٹوریہ کی وفات کے بعد شہزادی بیٹرس نے اِس کو دوبارہ مدون کیا اور 111 جلدوں میں تیار کیا لیکن اِس میں 1840ء کے متعدد واقعات حذف کردیے گئے تھے۔ اب یہ روزنامچہ کتب خانہ بوڈلین کے شاہی دستاویزات میں موجود ہے۔2012ء میں جب یہ روزنامچہ کتابی صورت میں بکنگھم محل میں رکھا گیا تو کل صفحات کی تعداد 43,000 تھی۔[1][2]

ملکہ وکٹوریہ اور شہزادی بیٹرس1899ء

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]