مناعی نظام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

مناعی نظام (انگریزی: Immune system) کسی جاندار کے اندر ایسے آلیات کا ایک مجموعہ ہے جو امراض یعنی بیماریوں، ورمی خلیات اور ممراض کے خلاف تحفّظ یا دفاع فراہم کرتا ہے اسی وجہ سے اسے مدافعتی نظام بھی کہہ دیا جاتا ہے۔ مناعی اور مناعت کے الفاظ منع سے بنے ہیں جیسے اسی سے مانع یا ممنوع بھی بنائے جاتے ہیں۔ مناعی نظام کی تعریف یوں بھی بیان کی جاسکتی ہے کہ یہ وہ نظام ہوتا ہے جس میں مناعت میں حصہ لینے والے اعضاء، بیساقہ (sessile) و محمول مناعی خلیات اور مناعی سالمات شامل ہوتے ہیں۔ اس نظام کا بنیادی فعل اصل میں خود (self) اور غیرخود (nonself) کی تمیز کرنا اور غیر خود سے جسم کا دفاع کرنا ہوتا ہے۔ یہ نظام اس وقت متحرک ہو جاتا ہے کہ جب کوئی غیر خود یعنی مستضد (antigen) مادہ یا مواد یا سالمہ جسم میں داخل ہو اور اس کا اخراج و خاتمہ اس کے افعال میں شامل ہے۔ اس نظام کے اہم اعضاء اور خلیات درج ذیل ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]