منجیما موہن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منجیما موہن
 

معلومات شخصیت
پیدائش 11 مارچ 1993ء (31 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تریوینڈرم  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی سٹیلا میریس کالج  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

منجیما موہن ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں ، جو بنیادی طور پر تامل ، ملیالم اور تیلگو فلموں میں دکھائی دیتی ہیں۔ منجیما نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 1990 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی ابتدائی ملیالم فلموں میں کیا تھا۔ بطور ہیروئین ان کی پہلی ملیالم فلم اورو وڈککن سیلفی ، نیوین پاؤلی کے ساتھ اور تامل اچچھم انبدھو مدامیاڈا دوسری فلم تھی جس کے لیے انھوں نے 64 ویں فلم فیئر ایوارڈز جنوبی 2017 میں بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ [2] [3]

ذاتی زندگی[ترمیم]

منجیما موہن 11 مارچ 1993ء کو پیدا ہوئیں۔منجیما ملیالم فلموں کے سنیماٹوفوٹو گرافر وپن موہن اور ڈانسر کالامندالم گرجا کی بیٹی ہیں۔ نرملا بھون ہائر سیکنڈری اسکول ، ترواننتپرم ، کیرل میں نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، انھوں نے بی ایس سیکے لیے تمل ناڈو میں ، سٹیلا مارس کالج چنئی سے ریاضی میں ڈگری حاصل کی۔ [4]

فلمی کیریئر[ترمیم]

منجیما موہن 1990 کے دہائی کے اختتام اور سن 2000 کے اوائل میں ملیالم فلم انڈسٹری میں ایک معروف چائلڈ آرٹسٹ تھیں ، انھوں نے تین سال تک سوریا ٹی وی پر بچوں کے لیے ایک ٹیلی ویژن کال ان شو کی میزبانی کی جس نے ملالی سامعین میں ان کی شہرت کو بڑھایا۔

اداکاری کا تجربہ رکھنے کے باوجود ، منجیما کہتی ہیں کہ جب انھوں نے فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی تو وہ "بالکل پراعتماد نہیں" تھیں اور ابتدائی ایام ان کے کیے "خوفناک" تھے۔ [5] بطور ہیروئن ان کئی پہلی 2015ح کی اورو وڈککن سیلفی تھی ، جس کے ہدایت کار جی پراجیت تھے اور فلم کی کہانی فنیت سری نواسن تھے، منجیما موہن فلم میں لیڈ کردار میں تھیں اور ان کے ساتھ اداکار نوین پاؤلی تھے۔ [6] فلم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم میں شامل ہوئی۔

اورو واڈککن سیلفی کے بعد ، منجیما نے اپنی پہلی تامل فلم اچچھم انبدھو مدامیاڈا میں کام کیا۔ [3] اس کے ہدایتکار گوتم میننتھے ، جو اورو وڈاکن سیلفی میں منجیما موہن کے کام سے بہت متاثر ہوئے تھے ، منجیما موہن کو آڈیشن لینے کے بعد فلم میں مرکزی کردار کے لیے سائن کر دیا گیا۔ [7]

2017 میں منجیما موہن نے دو تمل فلموں میں کام کیا، پہلی فلم اداکار ادھیاندھی اسٹالن کے ساتھ فلم ایپاڈائی ویلم [8] اور دوسری فلم ساتھریان جس میں وہ اداکار وکرم پربھو کے مدمقابل کاسٹ ہوئیں۔ [9] 2019 میں ، منجیما موہن نے <i id="mwSg">میخائیل</i> ساتھ دوسری بار اداکار نوین پاؤلی کے مدمقابل ملیالم فلم میں واپسی کی۔ منجیما موہن نے بالی ووڈ کی معروف فلم کوئین کے آفیشل ملیالم ریمیک ، <i id="mwTg">زم زم</i> میں امالا پال کی جگہ لی ۔ منجیما موہن کی آنے والی کچھ تامل فلمیں بھی ہیں۔

فلموں کی فہرست[ترمیم]

سال عنوان کردار زبان نوٹ
1997 کالیونجال اَمُّو (بچپن کا کردار) ملیالم چائلڈ آرٹسٹ
1998 مائیل پیلیکارو گییتری کی رشتہ دار چائلڈ آرٹسٹ
1999 سپھیلام سریتھمول چائلڈ آرٹسٹ
2000 پریام انو چائلڈ آرٹسٹ
تھینکاسی پتنم دیوتی (بچپن کا کردار) چائلڈ آرٹسٹ
مدھوورومنبراکٹو مایا چائلڈ آرٹسٹ
2001 سندرا پُورشن سوریانارائنن کی بیٹی چائلڈ آرٹسٹ
2002 تھنڈاوم --- چائلڈ آرٹسٹ
2015 اورو وڈاکن سیلفی ڈیزی جارج
2016 سہسام سوساگا ساگیپو لیلا تیلگو ہندی ڈب: مجرم نہ کہنا [10]
اچھم ینبھوھو میڈمیاڈا تمل ہندی ڈب: خطرناک کھلاڑی 4 [11]
2017 ستھاریان نرنجنا
ایپاڈی ویلم بھارگوی ہندی ڈب: ریوالور راجا 2
2019 این ٹی آر کتھا نائیکڈو نارا بھوونیشوری تیلگو
میخائل مریم ملیالم ہندی ڈب: میخائل [12]
این ٹی آر: مہانائیکوڈو نارا بھوونیشوری تیلگو
دیوارٹم مادھو تمل ہندی ڈب: دلیر ، دا ڈیرنگ 2
زم زم زما ناظم ملیالم ہندی فلم کوئین کی ریمیک
کلااتیل سندھیپوم اعلان ہوگا Tamil زیر تکمیل
واٹٹم اعلان ہوگا زیر تکمیل
ایف آئی آر اعلان ہوگا زیر تکمیل
† تغلق دربار اعلان ہوگا زیر تکمیل

ایوارڈز اور نامزدگی[ترمیم]

سال ایوارڈ قسم فلم نتیجہ
2001 ایشیانیٹ فلم ایوارڈ بہترین چائلڈ آرٹسٹ پریم فاتح
2001 Kerala State Film Award Kerala State Film Award for Best Child Artist Madhuranombarakattu فاتح
2016 SIIMA Best Debut-Female (Malayalam) Oru Vadakkan Selfie نامزد
2017 Filmfare Award Filmfare Award for Best Female Debut – South Achcham Yenbadhu Madamaiyada فاتح
2017 6th South Indian International Movie Awards Best Debut-Female (Tamil) نامزد
2017 Edison Awards (India) Best debut actress فاتح

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بنام: Manjima Mohan — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/283809
  2. "64th Filmfare Awards South 2017: R Madhavan wins Best Actor, Suriya bags Critics Award"۔ India Today 
  3. ^ ا ب "Manjima is the new heroine for Simbu"۔ 14 May 2015 
  4. "Manjima: From child actor to Daisy" 
  5. "She is Back!"۔ 24 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 دسمبر 2019 
  6. G. Krishnakumar (5 April 2015)۔ "Selfie clicks, becomes year's first super-hit" 
  7. "Lady luck smiles on Manjima Mohan"۔ 14 May 2015 
  8. "Udhayanidhi - Gaurav project titled as Ippadai Vellum"۔ 5 January 2017 
  9. "Manjima Mohan cast opposite Vikram Prabhu - Times of India" 
  10. "ہندی ڈب: مجرم نہ کہنا - یوٹیوب" 
  11. "ہندی ڈب: خطرناک کھلاڑی 4 - یوٹیوب" 
  12. "ہندی ڈب: میخائل - یوٹیوب" 

بیرونی روابط[ترمیم]

  • Manjima Mohan
  • Manjima Mohan