مندرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مندرہ
Mandrah
یونین کونسل
Rawalpindi District Sub Div UR.svg
ملک Flag of Pakistan.svg پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع ضلع راولپنڈی
تحصیل گوجرخان
رمزِ ڈاک 47670
آبادی (2015 (estimated))
 • کل 18,574

مندرہ شہر تحصیل گوجرخان، ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ مندرہ گوجرخان سے 15 کلومیٹر اور راولپنڈی سے 40 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ مندرہ شہر مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔ یہاں سے ریلوے لائن اور سڑک چکوال کو جاتی ہے۔' قریبا دس برس پہلے ریلوے لائن جو مندرہ سے چکوال جاتی تھی اُکھاڑ کر ختم کر دی گئی ہے۔ البتہ اب بہت کشادہ اور چوڑی دو رویہ سڑک یہاں سے چکوال کے لیے تیار کی جا رہی ہے جِس کی منظوری سابق وزیرِ اعظم پاکستان راجا پرویز اشرف نے دی تھی۔ موہڑہ مندو، کوری دولال، بھاٹہ،گنجہ مَیرا، کُنڈ، درھالہ کلیال، نُوردولال، ٹپیالی، ارجن، بُوچہ، ہرنال اور چہاری اس کے قریبی اور مشہور گاؤں ہیں۔