مندو داری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مندو داری
راون کی مقدس بیوی
chandodari
ہنومان مندو داری سے راون کا ہتھیار چرا لیتا ہے اور یہی راون کی موت کا سبب بنتا ہے۔
ملحقہ راکھشس، پنچ کنیا
مسکن لنکا
ذاتی معلومات
شریک حیات راون
اولاد
والدین

مندو داری (سنسکرت: मंदोदरी) بمعنی ملائم [1] ہندو مت میں ایک دیوی ہیں جنہیں پانچ مقدس دیویوں (پنچ کنیا) میں شمار کیا جاتا ہے۔ رامائن کے مطابق وہ لنکا کے بادشاہ راون کی ملکہ اور بیوی تھیں۔ راماین میں مندوداری کو ایک خوبصورت، مقدس اور مذہبی خاتون کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مندو داری اسور کے بادشاہ میسور (راماین) اور اپسرا ہیما کی بیٹی تھی۔ راماین کے کچھ متون کے مطابق مندو داری رام کی بیوی سیتا کی بھی ماں تھی جسے راون نے اغوا کر لیا تھا۔ راون کی غلط حرکتوں کے باوجود مندو داری اس ے بہت محبت کرتی ہے اور اسے سیدھے راستے کی تلقین کرتی رہتی ہے۔ مندو داری نے کئی دفعہ راون سے کہا کہ وی سیتا کو رام کے حوالے کر دے۔ گرچہ راون اس کی ایک بھی نہیں سنتا تھا مگر اس کے لئے مندو داری کی محبت لا زوال تھی جسے راماین میں خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]