ویکیپیڈیا:فوری زمرہ بندی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فوری زمرہ بندی کی سہولت سے کام لیتے ہوئے

فوری زمرہ بندی (انگریزی: HotCat) جاوا اسکرپٹ میں تحریر کردہ ایک پروگرام ہے جو مندرج صارفین کو ویکیپیڈیا کے صفحات میں زمرہ بندی، زمرہ کی تبدیلی، اضافہ اور حذف وغیرہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اور ساتھ ہی ایک فہرست میں مناسب زمرہ جات کی تجاویز خودکار طریقہ سے دکھائی دیتی ہیں۔ اس پروگرام کو اردو ویکیپیڈیا میں استعمال کرنے کے لیے اسے ویکی ذخائر سے حاصل کیا گیا اور اردو ترجمہ کے بعد اسے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تنصیب پروگرام[ترمیم]

اس سہولت کو فعال کرنے کے لیے میری ترجیحات ← آلات ← فوری زمرہ بندی، صفحات میں زمرہ جات کی تبدیلی، اضافہ وحذف شدگی میں آسانی کے لیے۔ کے خانہ کو نشان زد کر دیں۔

استعمال کیسے کریں[ترمیم]

جب بھی کوئی صفحہ کھلتا ہے تو فوری زمرہ بندی کا آلہ اس صفحہ میں زمرہ جات تلاش کرتا ہے۔ اگر زمرے موجود ہیں تو یہ زمرے کو آسانی سے ہٹانے، تبدیل کرنے یا شامل کرنے کے لیے کچھ اختیارات دیتا ہے۔ یہ اختیارات یا بٹن صفحہ کے بالکل نچلے حصے میں زمرہ جات کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

اختیار کی تفصیل حسب ذیل ہے:

  1. "(-)": اسے کلک کرنے پر زمرہ خود بخود ہٹا دیا جاتا ہے۔
  2. "(±)": اسے کلک کرنے پر زمرہ تبدیل کرنے کے لیے ایک خانۂ اندراج (input field) کھل جاتا ہے۔
  3. "(+)": اسے کلک کرنے پر زمرہ شامل کرنے کے لیے ایک خانۂ اندراج کھل جاتا ہے۔
  4. "(++)": اسے کلک کرنے پر آپ زمرہ سے متعلق بیک وقت مختلف نوع کی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

فوری زمرہ بندی ان زمروں میں تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتا جو کسی سانچے وغیرہ میں شامل ہو کر پیش نظر صفحہ میں ظاہر ہو رہے ہوں۔ چنانچہ اس آلہ کی مدد سے صرف انھی زمروں میں ترمیم ہوگی جو پیش نظر صفحہ کے متن میں موجود ہوں۔

توافق[ترمیم]

اس پروگرام کو درج ذیل براؤزرز میں جانچا گیا ہے:

فائرفاکس 2 اور مابعد سبز نشانY
انٹرنیٹ ایکسپلورر 8 سبز نشانY
انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 سبز نشانY
انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 سبز نشانY Win XP Pro, SP2. IE6 sometimes "forgets" to redraw the
category list when editors are closed. Resizing the window a
little bit makes it redraw the contents correctly.
کونکرر سبز نشانY
کروم سبز نشانY
اوپیرا 9.50 اور مابعد سبز نشانY Opera 9.50 on Win XP, SP2. Opera 9.50 sometimes does not
redraw the suggestion list correctly. Resizing the window a
little bit makes it update its display correctly.
Not OK on earlier Opera versions(severe bugs in the rendering
make at least the suggestion list completely unusable).
سفاری 5/میک سبز نشانY سفاری 5.0.4 (6533.20.27) در میک او ایس ایکس 10.6.2
سفاری 4/میک سبز نشانY
سفاری 3/میک نامعلوم مفروضہ سبز نشانY
سفاری 2/میک نامعلوم
سفاری 3/ونڈوز سبز نشانY سفاری 3.0.4 & 3.1.1 در ونڈوز ایکس پی پرو سروس پیک 2
سفاری 2/ونڈوز don't care Early Safari versions for Windows are known to be buggy.
We don't cater to broken browsers (well, except IE :-)
Users should upgrade their browsers to Safari 3.
فائرفاکس 1.5 نامعلوم درکار؟
آئی ای/میک نامعلوم درکار؟
آئی ای 5.5 نامعلوم درکار؟

خانۂ صارف[ترمیم]

کوڈ نتیجہ
 {{سانچہ:فوری زمرہ بندی صارف}}
یہ صارف فوری زمرہ بندی استعمال کرتا ہے۔
استعمالات