ویکیپیڈیا:معاونت میز/وثق 1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

This page is an archive. Do not edit the contents of this page. Please direct any additional comments to the current talk page.

اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز پر خوش آمدید!
  • معاونت میز محض ایسے سوالات کے لیے مخصوص ہے جن میں ویکیپیڈیا کے طریقہ استعمال کے بابت دریافت کیا گیا ہو۔
  • دیگر سوالات کے لیے خانہ تلاش ملاحظہ فرمائیں۔
  • ویکیپیڈیا کے دائرہ کار سے باہر کے سوالات کے لیے ویکیپیڈیا کے حوالہ میز سے رجوع کریں۔
  • براہ کرم یہاں معاونت میز پر اپنا برقی ڈاک پتہ یا رابطہ کی دیگر معلومات نہ چھوڑیں۔
  • یاد رہے کہ تمام سوالات کے جوابات اسی صفحہ پر دیے جائیں گے۔
حوالہ میز میں تلاش یا مطالعہ:
معاونت میز کے وثائق میں تلاش کریں:
نیچے جائیں · وثق شدہ گفتگو · رہنمائے معاونت میز
وثق:1


خود کار نظام برائے محفوظِ ملف[ترمیم]

میں اکثر وکی پیڈیا پر لکھتے ہوئے گاہے گاہے Save کے بٹن پر کلک کر تا رہتا ہوں ۔ لائٹ چلے جانے کے اندیشے سے ۔ تو کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ میں کام کرتا رہو ں اور کام خود بہ خود محفوظ ہوتا رہے ۔ مجھے Save پر بار بار کلک نہ کرنا پڑے ۔

شروع شروع میں اس مقصد کے لیے بلاگ اسپاٹ ایڈیٹر استعمال کرتا تھا جس میں آٹو سیو کی سہولت ہے ۔ مگر آج کل میرا بلاگ اسپاٹ ایرر کی زد میں ہے اس لیے وہاں بھی نہیں جا سکتا ۔ ۔ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 13:52, 15 مارچ 2013 (م ع و)

میرے خیال میں نہیں، ہاں بنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ اگر کسی صارف کو علم ہو تو ضرور آگاہ فرمائیں۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 16:22, 15 مارچ 2013 (م ع و)
اس کا کسی حد تک یہ حل نظر آتا ہے ۔ >
ترجیحات >>
تدوین >>>
خانہ ترمیم کے نیچے زریہ محفوظ پھر ترمیم وکی طالب علم 13:00, 8 اپریل 2013 (م ع و)

لاوارث تصاویر کے حقوق[ترمیم]

شعیب بھائی آپ کے روبالہ کی طرف سے میری اپ لوڈ کی ہوئی ایک تصویر پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ ۔ ماخذ File:Mehnaz.gif نامعلوم اس کے سانچے میں کچھ ہدایات کے ساتھ کچھ معلومات بھی ہيں اور کچھ پوچھنے والی باتیں بھی ۔ ۔ غالباً کسی اور ویب گاہ کی تصویر کی وکی پیڈيا میں اجازت نہیں ہے ۔ تو ایسے میں وکی پیڈيا کی سخت شرائط کا خیال رکھتے ہوئے تصاویر لانا بہت مشکل ہے ۔ خاص کر فوت شدہ شخصیات کی ۔ اب یہ جاننا ہے کہ ہم کسی طرح کسی اور تصویر کو وکی پیڈيا پر لگائیں ۔

  • جب کہ تصویر کھینچنے والے کا کچھ اتا پتا نہیں ہے ۔
  • تصویر کے حق طبع ونشر کی اجازت دستیاب نہیں تو مناہی کا بھی کچھ پتہ نہيں ۔
  • ہم جس ویب گاہ سے وہ تصویر اٹھا رہے ہيں وہاں پر بھی تخلیق کار کا کچھ اتا پتہ نہیں ۔

تو ایسے میں کیا کیا جائے جب کہ میں نے اوپر مذکورہ تصویر میں ویب گاہ کا ربط بھی دیا ہے تو کیا پھر بھی یہ تصویر قابل شمولیت نہیں ہے ؟ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 05:57, 19 مارچ 2013 (م ع و)

ویکیپیڈیا میں کسی دوسری سائٹ سے تصاویر حاصل کرکے اپلوڈ کرنے کی اجازت ہے، بشرطیکہ اس سائٹ کا مواد حقوق نسخہ کا پابند (copyrighted) نہ ہو، یہ الگ بات ہے کہ آج کل اکثر ویب سائٹس کا مواد حقوق نسخہ کا پابند ہوتا ہے۔ اس سلسلہ میں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ علیحدہ علیحدہ مواد پر حقوق نسخہ کی وضاحت ضروری نہیں، کسی بھی ویب سائٹ کا عمومی اعلان کہ یہاں موجود مواد کے حقوق بنام فلاں محفوظ ہیں کافی سمجھا جائے گا، اب خواہ وہاں موجود تصویر کے تحت حقوق نسخہ کی پابندی کی وضاحت نہ ہو۔ نیز ایسی ویب سائٹس جن کے متعلق نہ ویب سائٹ پر نہ ہی کہیں اور یہ وضاحت موجود ہو کہ آیا اس میں پیش کیے جانے والا مواد حقوق نسخہ کا پابند ہے یا نہیں، ایسی صورت میں وہاں سے مواد ویکیپیڈیا پر منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی تاآنکہ مالکان ویب گاہ اجازت دے دیں یا دائرہ عام (public domain) کی وضاحت کردیں۔
اب آتے ہیں دیگر سوالات کے جانب:
  • اگر تصویر ساز نامعلوم ہو تو ایسی تصاویر یہاں اپلوڈ نہ کی جائیں۔
  • اگر اجازت نامہ کا پتہ نہ تو تصویر اپلوڈ کرتے وقت اجازت ناموں کی فہرست میں سے اجازہ نامعلوم کو منتخب کریں، اس صورت میں سات دن بعد تصویر حذف کردی جائے گی۔
  • اس کا جواب اوپر دیا جاچکا ہے۔
  • نیز اگر تصویر پر 100 سال گذر چکے ہیں تو یہ خودبخود دائرہ عام میں آجاتی ہے، اس کے اپلوڈ کرنے کی اجازت ہے۔
اوپر مذکور تصویر کو آپ دوبارہ اپلوڈ کرلیں مذکورہ شرائط کے ساتھ، ممکن ہے قابل قبول ہو۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 07:29, 19 مارچ 2013 (م ع و)
اگر اجازت نامہ کا پتہ نہ تو تصویر اپلوڈ کرتے وقت اجازت ناموں کی فہرست میں سے اجازہ نامعلوم کو منتخب کریں، اس صورت میں سات دن بعد تصویر حذف کردی جائے گی۔

یہ بات سمجھ نہيں آئی کہ اجازۃ نامعلوم لکھنے کے باوجود بھی تصویر حذف کر دی جائے گی تو پھر بات تو وہیں رہی کہ تصویر کو حذف سے بچانے کے لیے کیا کیا جائے ۔

  • کیا ہم تصویر کی خاصیت تبدیل کر سکتے ہيں ۔ جیسے کہ
    • اس کو افقی جانب سے پلٹ دیں اور اس کے کلر اسکیم کو تبدیل کر دیں نیز اس کی روشنی یا کنٹراسٹ کم زیادہ کر دیں ۔
    • یا ہم کسی بیرونی اطلاقیے (جیسے فوٹو شاپ )کے ذریعے تصویر کو اسکیچ میں تبدیل کر لیں
  • کیا ہم اپنے ہاتھ سے تصویر پینسل اسکیچ بنا کر بذریعہ اسکین اپ لوڈ کر سکتے ہيں ؟

کیا اوپر مذکور صورتوں میں (جب کہ تصویر پر ہم نے محنت کی ہے ) تصویر حذف ہونے سے بچ جائے گی ۔ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 08:49, 19 مارچ 2013 (م ع و)

اجازہ نامعلوم تصویر اپلوڈ کنندہ چسپاں نہیں کرے گا بلکہ یہ دوسرے صارفین اور عموما روبہ جات کرتے ہیں ۔ کیا مذکورہ صورت میں تصویر ڈھالنے سے تصویر ساز آپ کہلائیں گے؟ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 09:04, 19 مارچ 2013 (م ع و)
میر ی ناقص رائے کے مطابق اس طرح کسی تصویر پر کام کرنے سے کچھ حق میرا بھی بنتا ہے ۔ باقی آپ بتائیں کیا کہتے ہيں ؟
اس کے علاوہ یہ جو آپشن ہے پینسل سے اسکیچ بنا کر اسکین کر کے اپلوڈ کریں تو اس کے بارے میں کیا حق طبع و نشر لاگو ہوں گے ۔ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال) 13:06, 19 مارچ 2013 (م ع و)
پینسل سے اسکیچ بناکر تصویر سازی کرنا یہ تو خالص آپ کا کام ہوا یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 13:14, 19 مارچ 2013 (م ع و)

روبہ تصاویر[ترمیم]

یہاں موجود گفتگو صفحہ تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq#روبہ تصاویر سے منتقل کی گئی ہے۔: یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 14:26, 20 مارچ 2013 (م ع و)

سمیع صاحب کا روبہ پیغامات چھوڑ ریا ہے۔ میِں نے جو تصاویر زبراثقال کی ہیں ان کا اجازہ دائرہ عام ہے۔ جو کہ کامنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 09:40, 20 مارچ 2013 (م ع و)

شعیب بھائی۔ اگر تصویر کا اجازہ دائرہ عام ہے تو روبہ کو پیغام نہیں دینا چاہیے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:08, 20 مارچ 2013 (م ع و)
شعیب بھائی اپکا روبہ بے مقصد پیغامات دے رہا ہے۔ برائے مہربانی اسے درست کریں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 10:12, 20 مارچ 2013 (م ع و)
بے مقصد پیغام نہیں دے سکتا۔ کیا آپ نے یہاں اردو ویکی میں اپلوڈکردہ تصاویر میں دائرہ عام کا سانچہ لگایا ہے؟ ظاہر سی بات ہے کہ روبہ کومنز کے بجائے اردو ویکی کو جانچ رہا ہے۔ نیز کیا {{bots|optout}} رکھنے کے بعد بھی روبہ پیغام دے رہا ہے؟ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 11:57, 20 مارچ 2013 (م ع و)
جی دے رہا ہے۔ بے مقصد پیغام اس لیے ہے کہ اگر کوئی تصویر دائرہ عام میں ہے تو روبہ کو یہ بتانے کے لیے کیا کیا جائے۔ یہ چیزیں روبہ کے استعمال سے پہلے واضح کر دینا چاہیے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 12:02, 20 مارچ 2013 (م ع و)
روبہ بس یہ جانچتا ہے کہ کوئی سانچہ تصویر پر لگا ہے یا نہیں، خواہ وہ کوئی بھی سانچہ ہو۔ اب ظاہر سی بات ہے آپ نے یہاں اردو ویکی پر موجود تصاویر میں دائرہ عام کا سانچہ نہیں لگایا اس لیے روبہ نے آپ کو انتباہی پیغام دیا۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 12:07, 20 مارچ 2013 (م ع و)
دائرہ عام کا سانچہ کس طرح لگایا جائے کہ روبہ کو معلوم ہو جائے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 12:09, 20 مارچ 2013 (م ع و)
آپ اپنی کوئی تصویر مثال کے طور بتائیں میں اس میں لگاتا ہوں۔ نیز میں نے سانچہ کی ترمیز بدول دی ہے، اب بھی اگر روبہ آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر پیغام دے تو بتائیے گا۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 12:12, 20 مارچ 2013 (م ع و)
[1] --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 13:01, 20 مارچ 2013 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── ملاحظہ فرمائیں۔ فی الحال تو آپ یہی کریں کہ آپ کی گذشتہ اپلوڈ کردہ تمام تصاویر (اگر دائرہ عام میں ہو تو) میں اسی طرح کی ترمیم کردیں روبہ انہیں نظر انداز کردے گا۔ نیز اب جب بھی نئی تصویر اپلوڈ کریں تو اجازہ کے خانہ سے مطلوبہ اجازہ ضرور منتخب کریں، اس صورت میں سانچہ داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی خودبخود داخل ہوجائے گا۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 13:11, 20 مارچ 2013 (م ع و)

یہ دائرہ عام میں تو ہے لیکن اسے میں نے دائرہ عام میں نہیں ڈالا۔ اگر کوئی میری ذاتی تصویر ہو تو اس پر یہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی دوسرے کی تصویر پر یہ کہنا کہ میں، اس تصویر کے حقوق نسخہ کا حامل ہوں اور اس تصویر کو دائرہ عام میں شائع کررہا ہوں؛ اور میرے جانب سے اس کی عالمی اشاعت کی اجازت ہے۔ غلط ہے۔ اور ہم تو یہاں حق اشاعت کی بات کر رہے ہیں، اور یہ تو خود ایک خلاف ورزی ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 13:19, 20 مارچ 2013 (م ع و)
ویسے میں حقوق نسخہ کے بارے میں آپکی کاوشوں کا معترف ہوں۔ میں بالکل اس بات کے ساتھ ہوں کہ اجازہ واضح ہونا چاہیے۔ اس کے لیے سب سے بہتر یہ بات ہے کہ تصاویر کامنز پر ڈالی جائیں۔ باقی سارے ویکیپیڈیا پر بھی یہی کیا جا رہا ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 13:27, 20 مارچ 2013 (م ع و)
بہتر، اسی لیے سانچہ کا نام دائرہ عام-ذاتی ہے یعنی یہ تصویر آپ کی ذاتی تخلیق کردہ ہے، اگر کسی دوسرے کی تخلیق کردہ ہے اور دائرہ عام میں داخل ہے تو اس کے لیے دیگر سانچے موجود ہیں یہ فہرست ملاحظہ فرمالیں۔ کچھ سانچہ ابھی تشکیل دے رہا ہوں۔ کومنز پر اپلوڈ ہر تصویر نہیں کی جاسکتی ہے اسی لیے تو ویکیپیڈیا پر بھی اپلوڈ کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 13:43, 20 مارچ 2013 (م ع و)
میرا مقصد صرف یہ تھا کہ یہ چیزیں روبہ کے استعمال سے پہلے واضح کر دینا چاہیے۔ آپ نے ہی کہا تھا کہ یہ بے مقصد نہیں لیکن اسکے لیے کیا کرنا ہے یہ بھی صارف کو پتہ نہیں۔
اور میں یہ نہیں کہ رہا کہ ہر تصویر کامنز پر ڈال دی جائے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو کامنز پر تصاویر ڈالنے کی ترغیب دی جائے اس سے کئی چیزوں سے بچا جا سکے گا۔ ویسے اکثر تصاریر جو انگریزی ویکیپیڈیا پر تھیں اور دائرہ عام میں تھیں انہیں کامنز پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 13:53, 20 مارچ 2013 (م ع و)
بجا فرمایا آپ نے لیکن کئی محاذ پر تنہا کام کرنے کی وجہ سے ذرا غفلت ہوجاتی ہے، بہرحال میں جلد ہی ایک صفحہ بناتا ہوں اسی مقصد کے لیے ابھی شام میں میں نے دو تصویر اپلوڈ کی ہے آپ نے دیکھا ہی ہوگا۔ سمیع روبہ پر پابندی کیوں عائد کی گئی؟ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 14:00, 20 مارچ 2013 (م ع و)
شاید میں صحیح طور پر بات واضح نہیں کر پا رہا۔ صارف کو ایک روبہ سے پیغام ملا اب صارف کو کیا کرنا ہے؟ - - میں نے صفحہ پر دائرہ عام کا ربط ڈال دیا کیونکہ اس میں واضح نہیں کہ کیا کیا جائے کونسا سانچہ لگایا جائے۔ روبہ بار بار پیغام دے رہا ہے۔ اور کیا کیا جائے؟ میں جانتا ہوں کہ آپ بہت کام کر ریے ہیں ماشااللہ۔ لیکن بات صرف اتنی ہے کہ اگر ہم کسی صارف کو پیغام دے رہے ہیں تو صارف کو کیا کرنا ہے پتہ ہونا چاہیے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 14:12, 20 مارچ 2013 (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── جی میں آپ کی بات سمجھ گیا ہوں، آپ جو انتباہی پیغام میں جو تبدیلی چاہ رہے ہیں وہ آپ {{ماخذ تصویر}} میں کرسکتے ہیں؟ نیز سمیع روبہ کی بابت جواب نہیں ملا۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 14:19, 20 مارچ 2013 (م ع و)

جواب: روبہ بار بار سانچے لگا ریا تھا۔ یہ بھی واضح نہیں تھا کہ کیا کیا جائے۔ اور آئندہ بھی ایسی صورتحال میں میں یہی کروں گا۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 14:23, 20 مارچ 2013 (م ع و)
اب پابندی ختم کرسکتے؟ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 14:28, 20 مارچ 2013 (م ع و)
پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 14:32, 20 مارچ 2013 (م ع و)
انتہائی مشکور ہوں! یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 14:33, 20 مارچ 2013 (م ع و)
میں نے بعض تصاویر پر ماخذات کا حوالہ بھی دیا اس کے باوجود تصاویر حذف کر دی گئی ۔ جیسے کہ :

اور بھی کئی تصاویر تھیں مگر واضح طور پر یہ وہ تصاویر تھیں جنہیں حذف نہيں ہونا چاہیے تھا ۔ مگر پھر بھی ختم کر دی گئیں ۔ غالباً روبہ کا مسئلہ ہے یہ ۔ میں نے بھی اپنے تبادلۂ خیال کے صفحے پر { { bots | optout} } رکھا ہے پھر بھی یہ روبہ مسلسل تصاویر حذف کرنے کے پیغامات دے رہا ہے ۔ اس بوٹس اوپٹ آؤٹ کا مقصد کیا ہے ؟ [وکی طالب علم] (تبادلۂ خیال)

بگامی[ترمیم]

بگامی کا اردو متبادل کیا ہو گا۔--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 13:56, 27 مارچ 2013 (م ع و)

ثنائی الازدواجی کے متعلق کیا رائے ہے؟ یہ صارف منتظم ہے—خادم— تبادلۂ خیال 15:31, 27 مارچ 2013 (م ع و)
ثنائی الازدواجی تو دو شادیوں کا مطلب دے رہا ہے ایک سے زائد شادیوں کے لیے لفظ ہونا چاہیے۔--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 06:20, 28 مارچ 2013 (م ع و)
پھر تو متعدد الازدواجی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:19, 28 مارچ 2013 (م ع و)
یہی ٹھیک لگتا ہے عربی میں بھی یہی مستعمل ہے--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 09:21, 28 مارچ 2013 (م ع و)

ویکی گہرائی[ترمیم]

ویکی گہرائی کیا ہے؟ اردو ویکیپیڈیا کی گہرائی میں کیسے اضافہ کیا جا سکتا ہے؟عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 06:15, 22 اگست 2013 (م ع و)

ویکی دستخط[ترمیم]

اردو وکیپیڈیا پر یہ رواج بنتا جا رہا ہے کہ صارفین اپنے صارفنام کی بجائے اپنے قلمی نام یا "تخلص" سے دستخط کرتے ہیں، کوئی الکاتب ہے تو کوئی وکی الطالب اور کوئی الخادمِ اعلی۔ اور پھر یہ تخلص بدلتا بھی رہتا ہے۔ اس سے قارئین کو پیغام کے خالق بارے شک رہتا ہے۔ درخواست ہے کہ اپنے صارف نام یا جس سے آپکا صارفنام واضح ہو سے ہی دستخط فرمائیں۔ دستخط کا آسان طریقہ پیغام کے آخر میں یہ 6 حروف ڈالنا ہے --~~~~ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 23:38, 30 نومبر 2013 (م ع و)

کھیلوں کی اصطلاحات کے اردو متبادل[ترمیم]

فٹ بال کا عالمی کپ ہونے جا رہا ہے، میں نے چاہا کہ 1930 سے اب تک کے مقابلوں پر پورا سلسلہ بنا دوں مگر۔۔۔ ! کچھ مسئلہ ہے،
ایک تو مجھے سانچے کی سمجھ نہیں آئی 1930 فیفا عالمی کپ کا سانچہ دیکھ کر مجھے بتاہیں کہ جو چیز ترمیم کرتے ہوئے نظر نہین آتی وہ محفوظ کرنے کے بعد سانچے میں کیوں نظر آ رہی ہے، ایسا ہی سانچہ ہر عالمی مقابلے کے ساتھ لگانا ہو گا، اس لئے اس کو سمجھنا میرے لئے ضروی ہے۔
دوسری بات خواتین کے عالمی کپ کا ایک صفحہ دیکھا اردو ویکی پر اس کو عالمی جام کا نام دیا گيا ہے جو مجھے کافی عجیب لگا۔ کیا کپ کے ۂئے اس سے بہتر کو ئی لفظ ہے یا یہ ہی پہلے کی طرح استعمال کیا جاتا رئے؟
اسی طرح فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ کی درجہ بندی کی جاتی ہے جیتنے اور ہارنے پر ان کے کیا لکھا جائے/ پہلا، دوسرا تیسرا ۔۔۔، یا اول، دوم، سوم ۔۔۔، یا فاتح، دوم، سوم، (یا دوسری ، تیسری)؟
اسی طرح گول ، فائینل، سیمی فائینل، کواٹر فائینل، ٹرافی، پوسٹر، ٹیم، گروپ، گروپ اے، بی کو کیسے لکھا جائے، کیا گروہ الف، گروہ بے ٹھیک ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:09, 29 مئی 2014 (م ع و)

یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ آپ اس سلسلہ کا آغاز کررہے ہیں، مجھ سے جتنی معاونت کی کوشش ہوسکے گی، وہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ اوپر آپ نے جس مضمون کا حوالہ دیا ہے اس میں جو سانچہ استعمال ہوا ہے، اس قسم کے سانچوں کو خانہ معلومات کہا جاتا ہے، مذکورہ مضمون میں سانچہ {{Infobox International Football Competition}} استعمال ہوا ہے۔ آپ اسی مضمون کے ایڈٹ باکس میں جائیں تو سب سے اوپر یہ لکھا نظر آئے گا اور اس خانہ معلومات کے تمام محددات نظر آئیں گے؛ مثلا:
| tourney_name = فیفا  عالمی کپ 
| year = 1930
| other_titles = 1er Campeonato Mundial de Fútbol
| image = Uruguay 1930 Worl Cup.jpg

وغیرہ وغیرہ۔ آپ اس سانچہ خانہ معلومات کے اصل صفحہ میں جائیں اور وہاں ایڈٹ باکس کھولیں، وہاں آپ کو زیادہ تبدیلی نہیں کرنا ہوتی ہے؛ محض label کے سامنے جو متن انگریزی میں درج نظر آئے انہیں اردو میں ترجمہ کریں، یہاں جو تبدیلی آپ کریں گے کسی بھی قسم کی، وہ ان تمام صفحات میں نظر آئے گی جہاں یہ سانچہ استعمال ہوا ہے۔ یہ سانچہ کن صفحات میں استعمال ہوا ہے، اس کے لیے آپ دائیں جانب موجود خانہ آلات سے متعلقہ صفحات پر کلک کریں، تمام صفحات کی فہرست سامنے ہوگی۔
اصطلاحات کے اردو متبادل کے سلسلہ میں یہ اردو ویکی کا طے شدہ اصول ہے کہ جو متبادل رائج اور عام فہم ہو انہیں ہی استعمال کیا جائے گا، اگر کہیں کوئی خود ساختہ متبادل نظر آئے تو اسے تبدیل کردیا جائے رائج متبادل سے، یہ طے شدہ پالیسی ہے۔ جیسے جہاں عالمی کپ کے بجائے عالمی جام نظر آرہا ہو تو انہیں عالمی کپ سے تبدیل کردیں۔ اسی طرح دیگر متبادلات مثلا گروپ، فائنل، کوارٹر فائنل وغیرہ کو عام فہم ہی استعمال کیا جائے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  11:41, 30 مئی 2014 (م ع و)

سلام۔۔۔۔اکثر ویکیپیڈیا صفحات انگلش میں ہے لیکن اردو میں نھیں ہے۔کیا میں اس کا ترجمہ کر سکتا ہوں؟ظفرعلی

باب[ترمیم]

باب کس طرح بنایا جائے؟ کیا یہ کام صرف منتظمین ہی کر سکتے ہیں، ؟ مجھے کتب (Portal:Books)اور کتب خانہ (Portal:Library and information science) کو اردو میں بنانا ہے، کیا یہ ممکن ہے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:32, 13 اگست 2014 (م ع و)

نہیں یہاں تمام کام تمام صارفین کرسکتے ہیں انتظامی کاموں کو چھوڑ کر. ابواب بنانا کوئی انتظامی کام نہیں ہے اس لیے اسے کوئی بھی صارف بناسکتا ہے. اس کے لیے بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ انگریزی ویکی سے ہی سانچوں وغیرہ کو درآمد کرلیا جائے اور مواد کا اضافہ اردو ویکی سے کردیا جائے. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  15:34, 25 اگست 2014 (م ع و)

مجھے {Geographic coordinate system} کی اردو زبان میں تفصیلی علمی معلومات درکار ہی[ترمیم]

کرم جناب منتطم
مجھے {Geographic coordinate system} کی اردو زبان میں تفصیلی علمی معلومات درکار ہیں -اگرکوئی صاحب علم اس مضمون کو انگریزی زبان سے اردو زبان میں ترجمہ ویکیپڈیا کے صفحے پر تحریر کر دے تو میں انکا مشکور و منون رہونگا۔

ویکیپیڈیا کی تازگی[ترمیم]

  1. ویکیپیڈیا داؤن لوڈنگ کیلئے کتنی عرصہ بعد اپ ڈیٹ ہوتا ہے؟
  2. آخری مرتبہ کب اپ ڈیٹ ہوا تھا؟
  3. آئندہ کب اپ ڈیٹ ہوگا؟

--رعد براقی 10:45, 26 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

  • ڈاؤن لوڈنگ سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا پورا اردو ویکیپیڈیا؟ اگر یہی مطلب ہے تو آپ جب چاہیں اسے ڈاؤن لوڈ کریں۔

کیوکس مضمون کو دیکھیں؟

  • اگر کسی ایک یا ایک ہی موضوع پر چند یا متفرق موضوعات پر کچھ مضامین کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہو تو معاونت:کتاب کا صفحہ دیکھیں۔

جب بھی کوئی بھی صارف جیسی بھی ترمیم کرتا ہے وہ فوری طور پر اردو ویکی پیڈیا پر جاری ہو جاتی ہے، اور دیگر صارفین اسے مضمون کہ بطور حصہ پاتے ہیں۔ اس کے لیے آپ خاص:حالیہ تبدیلیاں کے صفحہ کو دیکھتے رہا کریں۔ معاونت کتاب اور حالیہ تبدیلیوں کے روابط آپ کو دائیں طرف موجود کالم میں جہاں رہنمائی، تعامل، آلات کی سرخیاں ہیں اور نیچے زبانوں کے ربط بھی وہاں مل جائیں گے۔--« عبید رضا » 13:41, 26 جولا‎ئی 2015 (م ع و)

عجیب پیغام Odd message[ترمیم]

I'm sorry for not using fluent Urdu; I only speak English and have to use Google Translate. Upon visiting پلایماؤت ٹاؤن شپ، ایشتابیولا کاؤنٹی، اوہائیو, I received the message given below, which according to Google Translate suggests that I register an account. Because of unified login, I already have an account here. Is this some sort of technical error, or was the actual meaning lost in translation? Thank you

آپ بھی‌بن سکتے ہیں ویکی‌صارف اور مرتب، اگر ویکیپیڈیا میں کھاتہ نہ ہو تو کھاتہ بنالیں، اور کھاتہ موجود ہو تو لاگ ان ہوں اور ہماری ساتھ شامل ہوکر اردو کے اس عظیم الشان منصوبہ کو ترقی عطا کریں!

میں روانی اردو کا استعمال نہیں کر لئے معافی چاہتا ہوں؛ میں صرف انگریزی بولتے ہیں اور گوگل کے ترجمہ کا استعمال کرنا پڑے. پلایماؤت ٹاؤن شپ، ایشتابیولا کاؤنٹی، اوہائیو کے دورے پر، میں گوگل ترجمہ کے مطابق میں ایک اکاؤنٹ رجسٹر پتہ چلتا ہے کہ جس کے اوپر دیئے گئے پیغام، موصول. کیونکہ متحد لاگ ان کی، میں نے پہلے ہی ایک اکاؤنٹ یہاں. ترجمہ میں کھو اصل معنی تھا اس تکنیکی غلطی کی کسی قسم ہے، یا؟ آپ کا شکریہ

Nyttend (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:49, 18 نومبر 2015 (م ع و)

نہیں یہ جاوا سکرپٹ کے ذریعہ ان صارفین کو اطلاع دی جاتی ہے جو لاگ ان نہیں ہوتے. متحدہ لاگ ان کے ذریعہ بھی بسا اوقات لاگ ان نہیں ہو پاتے، اسی وقت یہ پیغام بھی آجاتا ہے. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:26, 18 نومبر 2015 (م ع و)

زمرہ جات کا درست عنوان[ترمیم]

ان تمام پر بلحاظ دن، ماہ، ملک، مذہب، موسم وغیرہ کے زمرہ جات انگریزی ویکی پر موجود ہیں۔ جن میں سے کچھ اردو ویکی پر مختلف افراد نے تخلیق بھی کیے ہیں۔ مگر اب ان میں تضاد اور عدم یکسانیت ظاہر ہو رہی ہے۔ قوسین کا انگریزی لفظ، انگریزی زمرہ کا عنوان ہے۔ یہ اردو ویکی پر موجود کچھ مثالیں ہیں۔ ان میں یکسانیت کا ہونا لازم ہے۔

اسی طرح یہ زمرہ جات جن کے عنوان میں Rules، Principles، Concepts، وغیرہ آئے ہیں کا مناسب اردو متبادل کیا ہو گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:49، 6 جنوری 2016 (م ع و)

وکی.کتب[ترمیم]

میرا سوال یه هے که هم وکی کتب پر نیا مضمون کیسے لکھ سکتے هیں. جواب لکھ کر شکریه کا موقع دیں. Muhammad Hasnain Pakistani (تبادلۂ خیالشراکتیں)

تصویر کے ساتھ اپنا تعارف کروانا[ترمیم]

اسلام علیکم محترم میں چاہتا ہوں کے میں اپنا تعارف ویکیپیڈیا پہ کرواؤں اور میری تصویر بھی ساتھ آئے تو یہ کیسے ممکن ہے?

وکی پیڈیا کے اردو ایڈیٹرز کا رویہ[ترمیم]

کمالینKamalian28 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:17, 9 جولا‎ئی 2016 (م ع و) وکی پیڈیا پر ہر قابل ذکر شخصیت کا تذکرہ مل جاتا ہے اگر اس کا تعلق مغربی ممالک سے ہو اگر کسی نے ایک گیت بھی گایا تھا تو اس گلوکار کا تذکرہ موجود ہے اگر کسی نے کبھی کسی مشہور بینڈ کے ساتھ ایک دفعہ گٹار بجایا تھا تو وہ شخصیت بھی مل جائے گی لیکن اردو ایڈیٹرز کا رویہ انتہائی متعصب اور جاہلانہ ہے ، میں نے ایک ادیب کا تذکرہ مدون کیا جس کی کئی کتابیں ، کالم اور کہانیاں چھپ چکی ہیں لیکن اردو ایڈیٹرز نے اس تعارف کو ڈیلیٹ کر دیا یہ کہہ کر کہ یہ کوئی قابل تذکرہ شخصیت نہیں ہے ۔سمجھ سے باہر ہے کہ ان کا موقف کیا ہے آیا وہ پیسے وصول کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ پاکستان میں اکثر لوگوں کا مطمع نظر ہوتا ہے ؟؟؟