منصور احمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

4 بار عالمی نمبر ون کا اعزاز پانے والے ، پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر

منصور احمد 1968ء میں کراچی میں پیدا ہوئے، انھوں نے 1985ء میں پہلا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کھیلا جبکہ 1986ء سے 2000ء کے دوران 338 انٹرنیشنل ہاکی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ منصور احمد نے پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بنایا تھا جب انھوں نے دسمبر 1994ء میں سڈنی میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ کپ میں کے فائنل میں پینلٹی اسٹروک روک کر ہالینڈ کے منہ سے شکست چھین لی تھی ،جب انھوں نے جیرون ڈیلمی کا لگایا گیا آخری پینلٹی اسٹروک خوبصورت انداز سے روک لیا تھا۔ انھیں ہاکی میں شاندار کارکردگی پر 1988ء میں صدارتی ایوارڈ اور 1994 ءمیں تمغا حسن کارکردگی سے نوازا گیا، منصور احمد دنیا کے نمبر ون گول کیپر ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا انھیں ہاکی کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 12 مئی 2018ء کو وفات پائی ،وہ عارضہ دل میں مبتلا تھے،[1]

حوالہ جات[ترمیم]