منظر پھلوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منظر پھلوری
ادیب
پیدائشی نامعبدالمجید افضل
قلمی ناممنظر پھلوری
تخلصمنظر
ولادت10 جنوری1973ء اڈا پھلور
ابتداٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکستان
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نعت
ادبی تحریکبزمِ ندائے قلم کے چیئرمین اور سرپرست
سرگرم دور1993سے دورِ حاضر تک ادبی طور بہت سرگرم ہیں.
تعداد تصانیفدس
تصنیف اولارحم عالم
تصنیف آخرسوائی مصرعی مدح
معروف تصانیفارحم عالم (غیر منقوط) ، والیِ لولاک ،(غیر منقوط)، اساسِ ادلہ (غیر منقوط) ،سارے اسم محمد کے (غیر منقوط) ،دل کے آنگن میں (غزل) ، قربان شہہ والا ؐ ،(نعت) ہم اور لوگ ہیں (غزل) کیسے کہہ دوں مرے ملک میں امن ہے (طویل نظم) ،سرابوں کے سلسلے (غزل)
دستخطمنظر پھلوری

منظر پھلوری غیر منقوط شاعری میں چھ کتابوں کے مصنف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ہیں۔ منظر پھلوری کی شاعری کا خاصہ ان کا غیر منقوط (بغیر نقطوں کے نعتیہ کلام ہے ُاور یہی وجہ شہرت بھی ہے جس کی بدولت انھیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ وہ ایک مشہور کالج لوریٹ نیشنل اکیڈمی کے موجودہ پرنسپل بھی ہیں۔

نام[ترمیم]

منظر پھلوری کا اصل نام عبد المجید افضل ہے۔ والد کا نام محمد افضل ہے قلمی نام منظر پھلوری جبکہ غیر منقوط نعت میں اپنا تخلص ’’سائل‘‘ استعمال کرتے ہیں۔

ولادت[ترمیم]

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ (پاکستان) سے ملحقہ قصبہ ’اڈا پھلور‘ میں 10 جنوری 1973ء کو پیدا ہوئے۔ اِسی نسبت سے اپنے نام کے ساتھ پھلور کا لاحقہ استعمال کرتے ہیں

تعلیم[ترمیم]

تعلیمی مدارج میں [ایم اے](اردو)اور ایم اے (پنجابیبی ایڈ، ایم فل اُردو اور پی ایچ ڈی (ریسرچ اسکالر) ہیں۔

شاعری[ترمیم]

شاعری کا سفر ساغر صدیقی رائٹرز کونسل ملتان سے شروع کیا,الساغر میگزین کے اعزازی مدیر بھی رہے،آج کل کئی ایک ادبی تنظیموں کی سرپرستی کر رہے ہیں جن میں بزمِ ندائے قلم کے چیئرمین اور سرپرست ہیں ۔

ایوارڈ[ترمیم]

  1. ساغر ایوارڈ ملتان،
  2. صدارتی سیرت ایوارڈ ،
  3. ایجوکیشن اینڈ سیکنڈری بورڈ فیصل آباد ایوارڈ
  4. امختلف ادبی تنظیموں کے ایوارڈ

مجموعہ کلام[ترمیم]

ان کے مجموعہ ہائے کلام میں

  1. ارحم عالم (غیر منقوط مجموعہ نعت)
  2. ماہ حرا(غیر منقوط مجموعہ نعت)
  3. والی لولاک(غیر منقوط مجموعہ نعت)
  4. اساسِ ادلہ (غیر منقوط مجموعہ نعت)
  5. سارے اسم محمد کے (غیر منقوط مجموعہ نعت)
  6. سوائی مصرعی مدحِ رسول (کرہ ارض کی پہلی غیر منقوط مستزاد کتاب)
  7. دل کے آنگن میں (شاعری)،
  8. قربان شہہ والا ؐ(نعتیہ مجموعہ) ،
  9. ہم اور لوگ ہیں (شاعری) ،
  10. کیسے کہہ دوں مرے وطن میں امن ہے (طویل نظم )
  11. اور سرابوں کے سلسلے ( شعری مجموعہ) شامل ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. منظر پھلوری، ارحم عالم، فیصل آباد: احسن پبلی کیشنز، 2014ء، ص 5