منظور سخیرانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منظور سخیرانی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 اپریل 1959ء (65 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع دادو،  سندھ،  پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فنکارانہ زندگی
پیشہ گلو کار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی،  اردو،  سرائیکی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

منظور سخيرانی (انگريزی:Manzoor Sakhirani) پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سندھی، اردو اور سرائیکی زبان کے مشہور گلوکار ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

منظور سخيرانی بہارالدين سخيرانی کے گھر میں 14 اپریل 1959 کو ضلع دادو کے دادو شہر میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محکمہ ریونيو میں ملازمت کرتے تھے۔ منظور سخیرانی نے پرائمری سے میٹرک تک تعلیم دادو شہر میں حاصل کی۔ منظور سخیرانی تعلیم جاری رکھ نہ سکے۔ منظور سخیرانی کو گانے کا شوق بچپن ہی سے تھا۔ انھوں نے کلاسیکی راگ اور موسیقی کی تربیت استاد قدرت اللہ سے حاصل کی۔ ان کی پہلی آڈیو کیسٹ 1983ء میں رلیز ہوئی۔ منظور کو ریڈیو پاکستان کراچی اسٹیشن سے پروڈیوسر نثار میمن نے اور پی ٹی وی کراچی سینٹر سے پروڈیوسر اعجاز علیم عقیلی نے متعارف کروایا۔ اانہوں نے سندھ کے کلاسیکل اور جدید شعرا کا کلام نہایت مہارت سے گایا ہے جن میں شاہ عبداللطیف بھٹائی، استاد بخاری، شیخ ایاز، عبدالغفار تبسم اور دیگر بڑے شعرا شامل ہیں۔ منظور سخیرانی نے سندھی زبان، اردو اور سرائیکی زبان میں کلام گایا ہے۔ انھوں نے سندھ اور پاکستان کے علاوہ دبئی، شارجہ، بھارت اور سعودی عرب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔[1] 2012ء میں منظور سخیرانی کو اغوا کر لیا گیا تھا۔[2] منظور سخیرانی محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے منعقد ہونے والی شاہ لطیف ادبی کانفرنس، لال شہباز قلندر کانفرنس او سچل ادبی کانفرنسوں میں بھی گاتے رہے ہیں۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]