منٹو (2018ء فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت زیر نظر مضمون 2018ء کی بھارتی فلم کے بارے میں ہے۔ اردو افسانہ نگار کے لیے سعادت حسن منٹو دیکھیے۔ 2015ء کی پاکستانی فلم کے لیے منٹو (2015ء فلم) دیکھیے۔
منٹو
ہندی: मंटो
Manto film poster 2017.jpg
تشہیری پوسٹر
ہدایت کار نندتا داس
پروڈیوسر
  • وکرانت بترا
  • اجیت اندھارے
  • نمرتا گوئل
  • نندتا داس
تحریر نندتا داس
ستارے نواز الدين صدیقی
طاہر راج بھاشن
راسیکا ڈگل
راج شری دیش پانڈے
رشی کپور
پریش راول
جاوید اختر
موسیقی گانے
سنیہا کھانولکر
بیک گراؤنڈ اسکور
ذاکر حسین
سنیماگرافی کارتیک وجے
ایڈیٹر سریکر پرساد
پروڈکشن
کمپنی
  • ایچ پی اسٹوڈیوز
  • فلم اسٹوک
  • ویاکوم 18 موشن پکچرز
  • نندتا داس انیشی ایٹوز
تاریخ اشاعت
  • 13 مئی 2018 (2018-05-13) (کان 2018ء)
  • 21 ستمبر 2018 (2018-09-21) (بھارت)
ملک بھارت
زبان

منٹو 2018ء میں جاری ہونے والی بھارتی سوانحی ڈراما فلم ہے جس کی مصنفہ اور ہدایت کارہ نندتا داس ہیں۔[1] فلم میں نواز الدین صدیقی، سعادت حسن منٹو کا کردار نبھا رہے ہیں، جو بیسویں صدی کے انتہائی مشہور ہندوستانی افسانہ نگار تھے۔ طاہر راج 1940ء کی دہائی کے اداکار شیام چڈا کا کردار نبھا رہے ہیں۔[2] شیام چڈا منٹو کے اچھے دوست تھے اور انکی لکھی کہانیوں سے متاثر تھے۔[3] جبکہ راسیکا ڈگل منٹو کی بیوی صفیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم منٹو کی کہانی 1940ء کی دہائی پر مبنی ہے جب تقسیم ہند ہوا تھا۔

فلم کا پوسٹر 2017ء کان فلم فیسٹیول کے دوران منظر عام پر آیا۔[4][5] نندتا داس نے ایک شارٹ فلم ہدایت کی جس کا عنوان ان ڈیفنس آف فریڈم تھا۔ اس فلم کا مرکزی کردار بھی نواز الدین صدیقی نے نبھایا تھا۔[6][7] یہ فلم 23 مارچ، 2017ء کو یوٹیوب پر جاری ہوئی۔[7]

منٹو کا پریمیئر 2018ء کان فلم فیسٹیول کے دوران ہوا جبکہ 21 ستمبر، 2018ء کو یہ فلم بھارتی سنیما گھروں میں منظر عام پر آئی۔ اس فلم کے پروڈیوسر ایچ پی اسٹوڈیو، فلم اسٹوک اور ویاکوم 18 موشن پکچرز ہیں۔[8]

کردار[ترمیم]

تیاری[ترمیم]

پس منظر[ترمیم]

تقسیم ہند سے قبل سعادت حسن منٹو کی کہانیوں نے ان کی پہچان کروائی۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری سال اپنے لکھنے کے حقوق کے دفاع کرنے میں لگا دیے۔ آج بھی بڑے بڑے افسانہ نگار ان کی تصانیف کو بہت پسند کرتے ہیں۔

کاسٹنگ[ترمیم]

نومبر 2015ء میں، نندتا داس نے اداکار عرفان خان کو منٹو کا کردار آفر کیا۔[19][20] نندتا نے کہا کہ "منٹو کا کردار عرفان پر اچھا لگے گا۔ وہ اردو بھی اچھی بولتا ہے اور کسی حد تک منٹو کی طرح دکھتا ہے۔ وہ ایک اچھا اداکار ہے، وہ منٹو سے بہت متاثر ہے"
مئی 2016ء کو کان فلم فیسٹیول کے دوران نندتا داس نے اعلان کیا کہ نواز الدین صدیقی ان کی فلم میں منٹو کا مرکزی کردار نبھائیں گے۔[21][9]
فلم کی ہدایتکارہ نندتا داس کے مطابق رشی کپور اور جاوید اختر نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا جبکہ نواز الدین صدیقی صرف 1 روپیہ کے عوض اس فلم میں اپنی اداکاری کا جلوہ دکھائیں گے۔ [22]

فلم سازی[ترمیم]

فلم کی شوٹنگ 41 دن تک چلی اور بل آخر جولائی 2017ء میں ختم ہوئی۔[23] فلم کی ٹیم، شوٹنگ لاہور، پاکستان میں کروانا چاہتی تھی مگر پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ان کو اجازت نہیں ملی۔ بعد ازاں بھارتی شہر احمد آباد کو فلم میں لاہور دکھایا گیا۔

ریلیز[ترمیم]

فلم کا ٹیزر 12 مئی، 2018ء کو جاری ہوا۔[24][25][26] فلم ٹریلر 14 اگست، 2018ء کو جاری ہوا۔[27] یہ فلم 21 ستمبر، 2018ء کو بھارتی سنیما گھروں میں منظر عام پر آئی۔ جبکہ کان فلم فیسٹیول 2018ء کے دوران اس کا پریمیئر ہوچکا ہے۔

گانے[ترمیم]

فلم کا میوزک سنیہا کھانولکر نے کمپوز کیا جبکہ گانے میراجی، فیض احمد فیض، رفتار، سعادت حسن منٹو نے لکھے۔[28] فلم کا پہلا گانا ”نگری نگری“ کے نام سے 31 اگست 2018ء کو منظر عام پر آیا جسے شنکر مہادیون نے گایا تھا۔

گانوں کی فہرست
نمبر شمارعنوانبولگلوکارطوالت
1."نگری نگری"میراجیشنکر مہادیون2:15
2."بول کے لب آزاد ہیں"فیض احمد فیضراشد خان، ودیا شاہ4:56
3."منٹونیت"سعادت حسن منٹو، رفتاررفتار، نواز الدین صدیقی2:56
4."اب کیا بتاؤں"سیماب اکبرآبادیشوبھا جوشی4:35

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Nandita Das and Nawazuddin Siddiqui bring Mantoiyat to JNU"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. "Look who's playing Nawazuddin Siddiqui's friend in Manto"۔ ڈی این اے۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2018۔
  3. "Manto to Shyam — Lahore, Amritsar and Rawalpindi are all where they used to be"۔ صبح صادق۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2018۔
  4. "First poster of Nawazuddin Siddiqui's Manto unveiled at Cannes"۔ Deccan Chronicle۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2017۔
  5. "Nawazuddin Siddiqui and Nandita Das unveil Manto at Cannes Film Festival"۔ Deccan Chronicle۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2017۔
  6. "Batti Gul Meter Chalo And Manto Opening Day"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  7. ^ ا ب "Watch: Nawazuddin Siddiqui aces Manto's look and quirks in Nandita Das' short film"۔ Firstpost۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جون 2017۔
  8. "Manto director Nandita Das: My team has 'Mantoiyat' and that's what we want to invoke in the audience"۔ The Indian Express (انگریزی زبان میں)۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-22۔
  9. ^ ا ب "Nawazuddin Siddiqui excited to play Manto"۔ The Indian Express۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  10. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ س "Manto - Teaser - Nawazudding Siddqui"۔ یوٹیوب۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  11. "Rasika Dugal to visit Pakistan for Manto?"۔ ہندوستان ٹائمز۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  12. "Tahir Raj Bhasin to play Sunder Shyam Chadda in the Nandita Das-directed Manto biopic"۔ Mumbai Mirror۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  13. "Feryna Wazheir to portray young Nargis Dutt in Nandita Das's Manto"۔ Mumbai Mirror۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  14. "Chandan Roy Sanyal roped in for Nawazuddin Siddiqui's 'Manto'"۔ میڈ ڈے۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  15. "Rishi Kapoor will play a special role in Nawazuddin Siddiqui's Manto"۔ ہندوستان ٹائمز۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  16. ^ ا ب "Nandita Das ropes in Divya Dutta, Ranvir Shorey and Purab Kohli for her Manto biopic"۔ Mumbai Mirror۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  17. "Manto biopic: Rajshri Deshpande eager to enter the world of Nawazuddin Siddiqui"۔ ہندوستان ٹائمز۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  18. "Playing the literary fireball"۔ دی ہندو۔
  19. "Irrfan is Nandita's Manto"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  20. "Irrfan wants to star in Nandita Das' next 'Manto'"۔ The Indian Express۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  21. "Cannes 2016: Nawazuddin Siddiqui to star in Nandita Das' film on Manto"۔ DNA India۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  22. "'منٹو کے بارے میں'"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  23. "Nandita Das wraps up Manto shoot"۔ The Indian Express۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  24. "The 2018 Official Selection"۔ Cannes۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018۔
  25. "Cannes Lineup Includes New Films From Spike Lee, Jean-Luc Godard"۔ Variety۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018۔
  26. "Manto - Official Teaser - Nawazuddin Siddiqui - Nandita Das - Viacom18 Motion Pictures"۔ یوٹیوب۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  27. "Manto Trailer: Nawazuddin Siddiqui As Saadat Hasan Manto Is Brilliant. Take A Bow"۔ The Indian Express (English زبان میں)۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-15۔
  28. "'نگری نگری'"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔

بیرونی روابط[ترمیم]