منگل پانڈے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
منگل پانڈے
Mangal pandey gimp.jpg
پیدائش 19 جولائی 1827 (1827-07-19)
Nagwa، بلیا ضلع، اتر پردیش، بھارت
وفات 8 اپریل 1857 (عمر 29 سال)
Barrackpore، کولکاتہ، مغربی بنگال، بھارت
پیشہ سپاہی (سپاہی) 34ویں Bengal Native Infantry (BNI) رجمنٹ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی
وجۂ شہرت Mutineer / بھارتی آزادی کا ہیرو
مذہب ہندومت

ہندوستان کی تحریک آزادی کی عملی طور پرابتدا کرنےاور برطانوی نو آبادیات کو للکارنے والے پہلے شخص منگل پانڈے تھے۔ جنھوں نے آزادی ہند کے لیے پہلی گولی چلائی۔ منگل پانڈے 19 جولائی، 1827ء میں مشرقی اترپردیش کے ضلع بلیا کے گاؤں "نگوا" میں پیدا ہوئے۔ جہاں ان کی اولاد اور رشتے دار اب بھی رہائش پزیر ہیں۔ منگل پانڈے کا مقام پیدائش متنازع ہے۔ کہیں لکھا ہے کہ وہ یوپی کے ضلع فیض آباد کے شہر اکبر آباد میں پیداہوئے۔

1849ء میں 22 سال کی عمر میں منگل پانڈے نے وسطی بھارت کی فوجی کمپنی " بنگال انفنٹری" کی چونتیسویں (34) رجیمنٹ میں بحثیت سپاہی بھرتی ہوئے ۔ 1853ء میں فوجی ملازمت کے دوران انگریزوں سے نفرت اور جذبہ آزادی کی تمنا جاگی اور انھوں نے آزادی کے لیے پہلی گولی چلائی۔ منگل پانڈے نےانگریز فوجیوں پر حملے کئے۔ انھوں نے 29 مارچ، 1857ء کو ایک انگریز سارجنٹ اور اجونٹنٹ کو زخمی کردیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کی فوج میں استعمال ہونے والی پی۔53 رائفل میں جو کارتوس استعمال کئےجاتے تھے ۔ اسےاستعمال سے پہلےان کارتوس کےفیتوں کو دانتوں سے کھینچا جاتا تھا۔ اس میں گائے اور سور کی چربی لگی ہوتی تھی۔ جو مذہبی طور پر مسلمانوں اور ہندؤں کے لیے کسی طور پر قابل قبول نہیں تھی۔ یہی بات منگل پانڈے کے غصے کا سبب بنی۔ منگل پانڈے کا تعلق برہمن گھرانے سے تھا۔ جبل پور کے عجائب خانے کے ریکارڈ کے مطابق منگل پانڈے کو 18 اپریل، 1857ء میں کولکتہ کے قریب بارک پور چھاونی میں پھانسی دی گئی۔ یہ وہی فوجی چھاونی ہے جہاں کچھ مہینے قبل ہندوستانی فوجیوں نے" انگریزی ٹوپ" پہنے سے انکار کردیا تھا۔

حوالہ جات[ترمیم]