خواجہ حسن سخی سلطان منگھو پیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(منگھوپیر سے رجوع مکرر)
منگھو پیر کا مزار مگرمچھوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

خواجہ حسن سخی سلطان عرف منگھو پیر کراچی کے شمال مغرب میں منگھو پیر کی پہاڑی پر واقع درگاہ مشہور صوفی بزرگ خواجہ حسن سخی سلطان المعروف منگھوپیر کے نام سے موسوم ہے۔ ایک بلوچ قبیلہ ہے جس کا سلسلہ نسب صوبہ سندھ میں منگھو پیر کے سلسہ نسب جا کر ملتا ہے یے قبیلہ دراصل صدیوں پہلے جلالی سید کہلاتے تھے ان کا سلسلہ خواجہ معین دین چشتی اجمیری سے ملتا ہے ایک اورحوالے سے منگھو پیر چشتی سید ہیں جو جہاں گردی کے دوران پاکستان بننے قبل کراچی کے قریب انتقال کر گہے۔۔۔۔۔۔۔وہیں مدفون ہوئے۔۔۔۔۔۔حوالہ تاریخ جلالی سید صفحہ 132..

تاریخ[ترمیم]

13 ویں صدی میں جب منگول عراق پر حملہ کر رہے تھے تو اس وقت منگھو پیر عراق سے یہاں تشریف لے آئے۔ منگھو نے جنوبی پنجاب اور صوبہء سندھ سے سفر کرتے ہوئے یہاں (موجودہ کراچی) میں سکونت اختیار کی تھی۔اس وقت کراچی میں ماہی گیروں کے چھوٹے چھوٹے گاؤں آباد تھے اور منگھو جس جگہ عبادت کرنے کے لیے ٹھہرے، وہ الگ تھلگ، ایک پہاڑی کے اوپر قائم اور کھجور کے درختوں سے گھری ہوئی تھی۔جلد ہی ماہی گیروں کے دیہاتوں کے لوگوں نے ان کی پیروی شروع کر دی۔ جب ان کی وفات ہوئی تو مقامی لوگوں نے اسی جگہ پر چھوٹا سا مزار تعمیر کر دیا۔ ایک روایت کہ یہ ڈاکوتھے بابا فرید کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور جرائم سے تائب ہو گئے۔ منگھو وسا نے پھر بابا فرید کی رہنمائی میں تصوف کی مشق شروع کر دی اور انھیں بعد میں پیر کا خطاب دیا گیا جس سے وہ منگھو پیر کہلانے لگے۔ آپ کے مسکن کے نزدیک گندھک والے گرم پانی کا ایک چشمہ جاری ہو گیا ہے جہاں آج بھی زائرین جلد کے امراض کے علاج کی امید میں غسل کرنے جاتے ہیں اور شفا پاتے ہیں۔ ہر سال 8 ذوالحجہ کو ہزاروں عقیدت مند سلطان سخی منگھوپیر کا عرس مناتے ہیں۔ اس کے علاوہ ساون کے مہینے سے پہلے میلہ بھی منعقد کرتے ہیں۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
منگھوپیر is located in کراچی
منگھوپیر
منگھوپیر
کراچی میں منگھو پیر جھیل کا مقام