منیبہ شیخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ملک کی مایہ ناز نعت خواں منیبہ کبریٰ شیخ کا تعلق پونا ہندوستان کے علمی اور مذہبی گھرانے سے ہے۔ اْن کے نانا محمد اسمٰعیل عزیزی مہاراشٹر کے امیر جماعت اسلامی تھے، والد کا تعلق دہلی سے تھا۔ منیبہ شیخ کی والدہ صغریٰ بیگم کاتعلق درس و تدریس سے تھا اور انھوں نے محمدی گرلز اسکول بھی قائم کیا ۔ علمی و ادبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی نعت خواں نے فارسی، اسلامی تاریخ، انڈین اسٹڈیز میں ایم۔اے کیا۔ انھوں نے استاد امراؤ بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور استاد امیر احمد خان کی بھی شاگر د رہیں۔ سب سے پہلے ریڈیو سے جو نعت پڑھی وہ ’’مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی‘‘ تھی۔ اْس زمانے میں ریڈیو بہت اہم ذریعہ تھا لہٰذا خبروں کے بعد پروگرامز کا آغاز کیا۔ ایک پروگرام’’پلیٹ فارم‘‘ کی پانچ سال کمپیئر نگ کی۔ 1979ء میں حج کا موقع نصیب ہوا۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا، آپ 14 مئی 2017ء کو انتقال فرما گئیں ۔ آپ کی بیٹی تحریم شیخ بھی ایک نعت خواں ہے،