من لی مارتی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
من لی مارتی
تفصیل= من لی مارتی فروری 2016ء میں

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جون 1974 (46 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برن  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش زیورخ-ویپکینگین،[1] زیورخ کا کینٹن، سوئٹزرلینڈ
شہریت Flag of Switzerland (Pantone).svg سویٹزرلینڈ  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد 0
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ زیورخ  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صحافی، سیاست دان، تاریخ دان، ماہر معاشیات، ماہرِ عمرانیات  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جرمن  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر باضابطہ ویب سائٹ (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

من لی مارتی (پیدائشن یکم جون 1974ء)، ایک سویس ماہرۂ عمرانیات، تاريخ دان، ناشرہ اور سویٹزرلینڈ کی سماجی جمہوری پارٹی (Social Democratic Party of Switzerland - SP) کی خاتون سیاست دان ہے۔

سیاسی کیریئر کی شروعات اور سنگ میل ثابت ہونے والے کام[ترمیم]

مارتی کا سیاسی کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ جامعۂ زیورخ کی انجمن طلبہ ایسوسی ایشن آف اسٹوڈنٹس آف دی یونیورسٹی آف زیورخ (Association of Students of the University of Zurich - VSUZH) سے وابستہ ہو گئی۔ 2002ء سے لے کر 2015ء تک وہ سویٹزرلینڈ کی سماجی جمہوری پارٹی (مختصرًا ایس پی) کو ضلع 4 اور ضلع 5 میں نمائندگی دیتی آئی ہے۔ یہ نمائندگی وہ زیورخ شہری پارلیمنٹ (گیمیئندیرات - Gemeinderat) میں کرتی آئی ہے۔ وہ زیورخ فلم فاؤنڈیشن کے لیے بھی کام کر چکی ہے۔ صلاح ومشاورت کے معاملے میں وہ ایس پی کے ارکان کے لیے مشیرہ رہ چکی ہے۔ 2000ء سے لے کر 2004ء تک وہ زیورخ کے کینٹن میں پارٹی کی معتمد رہ چکی ہے، جہاں وہ کینٹنی انتخابی مہمات کی ذمے داری تفویض کی گئی تھی۔ 2008ء سے لے کر 2010ء تک وہ وی پی او ڈی کی مرکزی معتمد کے طور پر مہمات چلاتی رہی۔ 2011ء میں آندری اسپریخر کے ساتھ مل کر ایس پی کے قومی انتخابی مہم کو ترتیب دیا۔ 2009ء سے 2015ء تک وہ ایس پی گروپ کی صدارت کرتی رہی اور انٹرگروپ کمیشن (آئی ایف سی) کی بھی صدرنشین رہی۔ من لی مارتی مقامی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی رکن ہے۔ 2015ء کے قومی قونصل انتخابات کے دوران اسے ایس پی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جہاں وہ کمیشن برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت (ڈبلیو بی کے ) کی رکن ہے۔[2]

ذاتی زندگی[ترمیم]

من لی مارتی کی پیدائش برن میں ہوئی تھی۔ اس کی ماں ایک چینی پناہ گزیں تھی جب کہ اس کا باپ ایک سویس شہری تھا۔ وہ وولٹین میں پرورش پائی۔ 1995ء میں وہ زیورخ چلی گئی۔ یہاں پر وہ اپنی تعلیم پوری کی۔ اس نے اپنا مطالعہ عمرانیات، صحافت، سماجی اور معاشی تاریخ میں مکمل کیا۔ اس نے اپنا تعلیمی سفر جامعہ زیورخ سے 2002ء میں مکمل کیا۔ 2004ء میں وہ ایک مصنوعات سازی کی کمپنی شروع کی جس کا اپنی ملک کی زبان و تہذیب کی روشنی میں نام "Das Kollektiv für audiovisuelle Werke GmbH" رکھا۔ 2012ء سے 2015ء تک وہ Kampagnenforum نامی سویس ادارے کی سینیر مشیرہ کے طور پر کام کرتی رہی جو ایک مواصلاتی ایجنسی ہے۔ مفت اخبار 20 منٹین (20 منٹ) کی کالم نگار کے طور پر مارتی ایک عوامی شخصیت کے طور پر ابھری۔ 2014ء کے اختتام سے وہ ہفت روزہ اخبار پی ایس (P.S. Die linke Zürcher Zeitung - P. S.) کی مدیرۂ اعلٰی رہی ہے جو زیورخ سے چھپ کر نکلتا ہے۔ مارتی کی شادی سویس سیاست دان بلتھسر گلاتلی سے ہوئی ہے اور وہ زیورخ-ویپکینگین میں رہتی ہے۔[1][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Hohler، Stefan۔ "Ein Polit-Ehepaar im Nationalrat"۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-28۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)
  2. ^ ا ب "Min Li Marti: Über mich" (in جرمن زبان)۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-28۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)CS1 maint: unrecognized language (link)
  3. "Lebenslauf Balthasar Glättli" (in German)۔ balthasar-glaettli.ch۔ مورخہ 26 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-03۔ نادرست |=مردہ ربط (معاونت)CS1 maint: unrecognized language (link)

خارجی روابط[ترمیم]