مندرجات کا رخ کریں

موبائل ادائیگیاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

موبائل ادائیگیاں ایسی آن لائن خدمات کو کہا جاتا ہے جو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی مدد سے یا کچھ معاملوں میں کمپیوٹر کے ذریعے بھی انجام پا سکتے ہیں۔ جیسا کہ ادائیگیوں کے نام سے ظاہر ہوتا ہے، ان معاملتوں میں رقمی لین دین شامل ہوتی ہے۔ یہ لین دین کے انجام ہونے کے لیے انٹرنیٹ کا ہونا ضروری ہے۔ رقمی منتقلی رئیل ٹائم ہوتی ہے، یعنی بر سر موقع انجام پاتی ہے۔ یہ ادائیگیاں کئی طرح کی ہو سکتی ہیں۔ مثلًا، کسی بھی شخصوں میں رقم کی ادلا بدلی، دکان سے خریداری کے وقت دکان دار کو اس کے کھاتے میں رقم کی منتقلی، فلموں کے ٹکٹوں کی بکنگ، کسی آن لائن خرچ کی ادائیگی، مثلًا ویب سائٹ کی رکنیت فیس کی ادائیگی، تعلیمی فیس کی ادائیگی، وغیرہ۔ ان ادائیگیوں کے ذریعے ہوٹلوں کی بکنگ بھی ممکن ہے۔ کئی بار ریل، ٹرین اور ہوائی پرواز کی بکنگ بھی کی جاتی ہے۔ کچھ خاص موقعوں یا مقبول اداروں کو چندے بھی دیے جا سکتے ہیں۔ کئی بار ادائیگیوں کے ساتھ کیش بیک کی بھی خصوصیت منسلک ہو سکتی ہے، جس سے کہ رقمی ادائیگی کے بعد صارفین اپنی ادا کردہ رقم کا ایک حصہ واپس پا سکتے ہیں۔

موبائل موبائل ادائیگیوں میں ایک سہولت یہ ہوتی ہے جس طرح لازمۂ حیات کے طور پر لوگ اپنے سیل فون کو اپنے پاس رکھتے ہیں، اس طرح وہ ان موبائل خدمات کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ اشد ضرورت کے وقت یا کسی خریداری اگر خلاف توقع قیمت خرید کافی زیادہ رہنے کی صورت میں لوگ بیوپاری یا دکان دار کو بر سر موقع رقم ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔