مندرجات کا رخ کریں

موتی کی بالی والی لڑکی (مصوری)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
موتی کی بالی والی لڑکی (مصوری)
 - رسم زيتی - 

تاریخ تاسیس 1665[1]  ویکی ڈیٹا پر  (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انتظامی تقسیم
ملک نیدرلینڈز   ویکی ڈیٹا پر  (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 52°04′49″N 4°18′52″E / 52.080388888889°N 4.3143055555556°E / 52.080388888889; 4.3143055555556   ویکی ڈیٹا پر  (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
قابل ذکر
نقشہ

موتی کی بالی والی لڑکی (ڈچ: Het Meisje met de Parel) سترہویں صدی کی ایک مشہور روغنی مصوری ہے، جسے ڈچ مصور یوہانس فیرمیر نے تخلیق کیا۔ اس تصویر میں ایک نوجوان لڑکی کو سر پر رومال اور کان میں بڑی بالی پہنے دکھایا گیا ہے۔ یہ مصوری 1902ء سے لاہائے کے موریٹس ہاؤس عجائب گھر کے مجموعے میں محفوظ ہے۔ [3][4]

وصف

[ترمیم]

یہ مصوری ٹرونی (Tronie) کہلانے والی ڈچ مصوری کی ایک صنف سے تعلق رکھتی ہے، جو سترہویں صدی میں ایسے چہروں کی تصویروں کے لیے استعمال ہوتی تھی جن میں مختلف تاثرات اور جذبات کو نمایاں کیا جاتا تھا۔ اس تصویر میں ایک یورپی لڑکی کو غیر روایتی لباس اور مشرقی طرز کی پگڑی میں دکھایا گیا ہے۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے کان میں موتی کی بالی پہن رکھی ہے، تاہم 2014ء میں فلکی طبیعیات دان ونسنٹ ایک نے اس پر شبہ ظاہر کیا کہ یہ بالی غالباً موتی کی بجائے چمکایا ہوا قلعی (ٹن) ہے، کیونکہ اس کا حجم، شکل اور روشنی کا انعکاس قدرتی موتی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ [5] .[6][7]

یہ روغنی مصوری 44.5 سینٹی میٹر بلند اور 39 سینٹی میٹر چوڑی ہے۔ اس پر "IVMeer" کے نام سے دستخط موجود ہیں، تاہم اس پر تاریخ درج نہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ تقریباً 1665ء میں بنائی گئی۔ حالیہ مرمتی کام کے بعد تصویر کے نازک رنگ اور لڑکی کی نگاہ کی دلکشی نمایاں طور پر بہتر ہو گئی۔ مرمت کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ فیرمیر نے ابتدا میں پس منظر کو گہرے سبز رنگ میں بنانے کا ارادہ کیا تھا، نہ کہ موجودہ تقریباً سیاہ پس منظر میں۔ یہ اثر ایک شفاف سبز روغنی تہ (گلیز) کے ذریعے پیدا کیا گیا تھا، جو نیل اور زرد رال سے تیار کی گئی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہ تہ تقریباً ختم ہو گئی۔ [8][9]

نقاب پوش لڑکی، یوہانس فیرمیر کی تخلیق، جو 1665ء اور 1667ء کے درمیان مکمل ہوئی۔ یہ مصوری اسی دور میں بنائی گئی جب موتی کی بالی والی لڑکی تخلیق کی گئی اور دونوں کا حجم تقریباً یکساں ہے۔ اسی مماثلت، رنگوں اور ساخت کے باعث اسے اکثر موتی کی بالی والی لڑکی کی ہم جوڑ (نظیر) مصوری قرار دیا جاتا ہے۔ میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ، نیویارک شہر
2011ء میں موریٹس ہاؤس عجائب گھر، لاہائے

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ http://www.getty.edu/cona/CONAFullSubject.aspx?subid=700008486 — اخذ شدہ بتاریخ: 23 اگست 2018
  2. ↑ https://www.mauritshuis.nl/en/our-collection/artworks/670-girl-with-a-pearl-earring/ — اخذ شدہ بتاریخ: 19 ستمبر 2025
  3. ↑ سانچہ:أيقونة-الهولندية Meisje met de parel, ماورتشهاوس. Retrieved on 8 December 2014. آرکائیو شدہ 2019-05-13 بذریعہ وے بیک مشین
  4. ↑ "Girl with a Pearl Earring"۔ ماورتشهاوس۔ 21 فبراير 2023 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 December 2014 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  5. ↑ Girl with a Pearl Earring, ماورتشهاوس. Retrieved on 8 December 2014. آرکائیو شدہ 2018-02-13 بذریعہ وے بیک مشین [مردہ ربط]
  6. ↑ سانچہ:أيقونة-الهولنديةIcke, V., Meisje met geen parel (translation: Girl with no pearl earring), Nederlands Tijdschrift voor Natuurkunde 80, 12, 418-419 (december 2014) (Dutch Journal of Physics)
  7. ↑ سانچہ:أيقونة-الهولندية Joris Janssen, "Curieuze ontdekking: Meisje met de parel heeft geen parel", نيو ساينتست, 2014. Retrieved on 8 December 2014. آرکائیو شدہ 2019-08-07 بذریعہ وے بیک مشین
  8. ↑ Details: Johannes Vermeer, Girl with a Pearl Earring, c. 1665, ماورتشهاوس. Retrieved on 9 December 2014. آرکائیو شدہ 2018-01-20 بذریعہ وے بیک مشین [مردہ ربط]
  9. ↑ سانچہ:استشهاد