موج رانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

موج رانی یا سرفنگ ایک سطح آبی کھیل ہے جس میں کھلاڑی پانی کی موجوں جو ساحل کی جانب جاتی ہیں پر پر سواری کرتا ہے۔ اس کھیل کے لیے بحر کی موجیں زیادہ موزوں ہیں جبکہ اسے جھیل یا دریا کے کناروں پر بھی کھیلا جاسکتا ہے جبکہ مغربی ممالک میں مصنوعی طور پر بھی ایسے لہریں تیار کی جاتی ہیں جس پر اس کے شیدائی محظوظ ہوتے ہیں۔

موج رانی کی اصلاح سے مراد لہروں یا موجوں کی سواری کرنا ہے جس میں تختے یا کسی دوسرے شیز کے سہارے کی قید نہیں۔ لیکن جدید طور پر اس سے مراد تختے پر کھڑے ہو کر موجوں کی سواری لی جاتی ہے۔