موریشس میں اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

موریسشس میں اردو زبان کا فروغ بھارت سے لوگوں کے آنے کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ 1953ء سے اردو کو اسکولوں کی ابتدائی سطح پر پڑھایا جانا شروع ہوا تھا۔ بعد میں ثانوی سطح پر پڑھائی کا انتظام کیا گیا اور اردو میں ایم اے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ اردو یہاں کے مسلمانوں کی ایک مذہبی اور ثقافتی زبان بھی بن گئی ہے۔[1]

نیشنل اردو انسٹی ٹیوٹ[ترمیم]

موریسشس میں فروغ اردو کے عظیم مقصد کے تحت نیشنل اردو انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح 18 ستمبر 1970ء کو ہوا تھا۔ سر عبد الرزاق محمد اس کے پہلے سرپرست بنے جب کہ سر سیووساگر رام غلام (موریسشس کے پہلے وزیر اعظم) اس کے سرپرست اعلٰی تھے۔[1]

اردو اسپیکنگ یونین[ترمیم]

2014ء تک اردو اسپیکنگ یونین نامی ادارہ موریسشس میں فروغ اردو کے عظیم کام سے جُڑ گیا۔ ادارے کی کوششوں سے 13,000 باشندوں نے اردو کی باضابطہ تعلیم حاصل کی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]